Tuesday, January 10, 2006

برفاں دے گولے ۔ ملائی دی برف

پنجاب کے رہنے والے اگر اِن صداؤں سے واقِف نہیں تو پھر وہ کچھ نہیں جانتے ۔ برفاں دے گولے ۔ ٹھنڈے تے مِٹھے ۔ پیئو تے جیو ۔ ۔ ۔ ملائی دی برف اے پُرانی بات ہے ۔ ہم چند دن پہلے شمالی علاقوں میں کچھ دن قیام کے بعد واپس آئے تھے ۔ ہمارے ہاں کچھ مہمان آ گئے ۔ اُن کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو میں برفانی پہاڑوں کی تفصیل بتا رہا تھا کہ ایک بچّہ بولا "پھر تو وہاں کے بچّے خوب برف کے گولے اور آئس کریم کھاتے ہوں گے" ۔ آجکل حارث بن خُرّم اور قدیر احمد رانا صاحبان بھی برف کے گولے اور آئس کریم کھا رہے ہوں گے ۔ چند دن قبل حارث بن خُرّم صاحب کی ای میل ملی کہ ملتان میں بہت سردی پڑ رہی ہے ۔ اُن کی ڈھارس بندھانے کے لئے سرفراز شاہد صاحب کے یہ شعر لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی ميں غزل کہنا بھی اب تو ہو گیا دشوار سردی میں محلے بھر کے بچوں نے دھکیلا صبح دم اس کو مگر ہوتی نہیں اسٹارٹ اپنی کار سردی میں کئی اہل نظر اس کو بھی ڈسکو کی ادا سمجھے بچارا کپکپایا جب کوئی فنکار سردی ميں

0 Comments:

Post a Comment

<< Home