Monday, January 16, 2006

قدر و قیمت

بھائی محمد عاصم کی وفات اور اِس کے بعد اُن کے بڑے بیٹے تیس سالہ خُرّم کے کردار سے مجھ پر دو حقیقتیں منکشف ہُوئیں ۔ ایک یہ کہ ہمیں کسی چیز کی قدر اس وقت ہوتی ہے جب وہ کھو جاۓ ۔ دوسری یہ کہ ہمیں کسی چیز کی کمی کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب وہ مل جاتی ہے برخوردار خُرّم نے سب کچھ مَاشَاء اللہ اِتنی خوش اُسلُوبی سے کیا کہ میں دِل ہی دِل میں سُب٘حَان٘ اللہ اور مَاشَاء اللہ کہتا رہا اور خُرّم کو دعائیں دیتا رہا ۔ خُرّم نے بڑے سلیقے سے میّت کو قبر میں اُتارا ۔ جب دفن کے بعد دعا ہو چکی تو اُس نے بلند آواز میں کہا "اگر میرے والد نے کِسی کے ساتھ زیادتی کی ہو یا اُن کی کسی بات سے کسی کو پریشانی ہوئی ہو تو میری درخواست ہے کہ اُنہیں معاف کر دے اور اگر اُن کے ذمّہ کسی کا کچھ واجب الادا ہو تو میں حاضر ہوں دینے کے لئے ۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home