Saturday, August 06, 2005

آج کے دن

آج کے دن کم از کم مندرجہ ذیل اہم واقعات وقوع پذیر ہوئے ۔ انسانیت سے دوستی کا ڈنڈورہ پیٹنے والے امریکہ نے ہروشیما کی شہری آبادی پر ایٹم بم گرایا جس سے دو لاکھ پچپن ہزار کی آبادی میں سے چھیاسٹھ ہزار انسان ہلاک اور انہتر ہزار زخمی ہوئے ۔ یعنی 26 فیصد مر گئے اور مزید 27 فیصد زخمی ہوئے ۔ صرف 47 فیصد بچے ۔ زخمیوں میں سے بہت سے اپاہج ہو گئے ۔ پی آئی اے کی قاہرہ مصر کے لئے پہلی آزمائشی پرواز نمعلوم وجوہات کی بناء پر قاہرہ کے قریب صحرا میں گر کر تباہ ہو گئی اور دو سو کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے ۔ پی آئی اے کا فوکر فرینڈشپ طیارہ راولپنڈی سے لاہور جاتے ہوئے روات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور پچیس لوگ ہلاک ہو گئے ۔ ہر سال ایڈنبرا فیسٹیول کے نام پر پرنس نائٹ منائی جاتی ہے ۔ میں زوڈیاک سائینز میں یقین نہیں رکھتا لیکن جو اس کا شوق رکھتے ہیں ان کے لئے لکھ دیتا ہوں کہ چھ اگست کے لئے زوڈیآک سائین اسد یا لیو ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ۔ Warm, generous, open spirit; strong leaders, readily noticed whenever they enter a room; enjoy being center stage; regal appearance and often a dramatic personality; strong pride and occasionally arrogant; susceptible to flattery and easily embarrassed; good follow-through, will see a project to its conclusion; often artistic and creative; natural understanding of children; loyal and ardent lovers; may make fun of themselves, but won't appreciate others doing so. آج کے دن جموں شہر میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام کسی حساب دان نے اس کی پیدائش کے سال کی بنیاد پر افتخار اجمل رکھا ۔

8 Comments:

At 8/06/2005 10:16:00 AM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

سال گرہ مبارک ہو بیت بہت۔۔۔۔

 
At 8/06/2005 10:24:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعیب صفدر صاحب بہت شکریہ آپ کا ۔ اللہ آپ کو سدا صحتمند خوش خوشحال اور مطمئن رکھے آمین

 
At 8/06/2005 06:15:00 PM, Blogger Asma said...

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ!

بڑے تباہ کُن دن پیدا ہوئے تھے آپ، اللہ صحت و سلامتی سے رکھے!

والسلام

 
At 8/06/2005 08:56:00 PM, Anonymous Anonymous said...

سالگرہ مبارک اور اس خوشی میں اردو یونیکوڈ بھی صاف نظر آرہا ہے، بلاگر میں یہ بھی گنجائش ہے کہ آپ اپنا ٹمپلیٹ خود بناسکتے ہیں ـ

 
At 8/06/2005 09:07:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اسماء صاحبہ
بہت شکریہ دعاؤں کا ۔
میں تو پیدا اچھے دن ہوا تھا مگر میرے دشمنوں نے اس دن انسانیت پر ظلم ڈھایا مگر میں ان سے نہیں صرف اپنے اللہ سے درتا ہوں

شعیب صاحب بہت بہت شکرہ ۔ میا بلاگ بھی آپ جیسے لوگوں کی مہربانی سے پرھنے کے قابل ہو گیا ہے

 
At 8/07/2005 07:35:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

قدیر احمد رانا صاحب بہت شکریہ آپ کا ۔ اللہ آپ کو سدا صحتمند خوش خوشحال اور مطمئن رکھے آمین

یہ اردو پڑھاتے پڑھاتے آپ نے انگریزی کیوں شروع کر دی ؟

 
At 8/07/2005 08:48:00 PM, Anonymous Anonymous said...

سالگرہ مبارک ابو

 
At 8/10/2005 08:54:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شکریہ زکریا بیٹے ۔

 

Post a Comment

<< Home