بلاگ سپاٹ امتحان
یہ اردو کی بياض ہے مگر اس ميں انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔ This is a blog in Urdu but English can also be written. It will contain, not only, name, education, profession, experience(s) but also duties & responsibilities of not only me but every body.
7 Comments:
اجمل صاحب ہمارے پاس تو ابھی بھی کوئی بلاگ نہیں کھل رہا۔ یہ کمنٹ بھی میں پروکسی سے بھیج رہا ہو٘۔
نعمان صاحب
بات دراصل یہ ہے کہ حکومت یا پی ٹی اے کوئی ویب سائٹ خود بلاک نہیں کرتے ۔ اگر کوئی ویب سائٹ بلاک کرنا بھی ہو تو آئی ایس پیز کو لکھتے ہیں ۔ یہی اس سلسلہ میں بھی ہوا ہے ۔ سب آئی ایس پیز نے بلاگ سپاٹ کو بند نہیں کیا ۔ تین دن قبل تک بلاگ سپاٹ کے اپنے سسٹم میں خرابی تھی جو ٹھیک ہو گئی تھی ۔ آپ لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے اپنے آئی ایس پیز کو قائل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ بلاگ سپاٹ کو بحال کریں یا کم از کم آپ کو وہ چِٹھی دِکھائیں جس پر عمل کرتے ہوئے اُنہوں نے بلاگ سپاٹ کو بلاک کیا ہے ۔ اس طرح آپ صحیح ملزم کو ٹارگیٹ کر سکیں گے اور کامیابی کی اُمید بھی ہو گی ۔
اجمل صاحب میری آئی ایس پی نے مجھے وہ چٹھی دکھائی ہےؕ۔میں سائبر اور میرا کیبل کنکشن ملٹی نیٹ استعمال کر رہا ہے۔ آپ کونسی آئی ایس پی استعمال کر رہے ہیں؟
ہماري اطلاع کے مطابق بلاگ سپاٹ کو بند کرنے کا منبع سپريم کورٹ ہے ناکہ حکومت اور اس کي وجہ کارٹون ہيں ناکہ کسي کي حکومت کے خلاف تحرير۔ دراصل ہم نے اس پابندي کو غلط رنگ ديے ديا ہے۔
سپريم کورٹ نے جو بھي فيصلہ کيا وہ جلد بازي ميں کيا اور اس سے کئ معصوم لوگوں کے حقوق کا بھي استحصال ہوا۔ مگر آپ کے بقول يہ پابندي ختم ہوچکي ہے اور بلاگ سپاٹ کے سارے بلاگ تک رسائي پھر ممکن ہوگئ ہے۔
احتجاج کرنے والوں کي بھي نيت پر ہميں شک نہيں مگر انہوں نے بھي جلد بازي کا مظاہرہ کرتے ہوۓ واقعہ کو غلط رنگ دينے کي کوشش کي۔ يہي وجہ ہے کہ ہم نے خود کو اس معاملے سے الگ رکھا۔
نعمان صاحب
مجھے آپ پر یقین ہے ۔ کراچی سے میری بیٹی نے کُچھ دن قبل بتایا تھا کہ ابُو آپ کا بلاگ نہیں کھُل رہا ۔ میں کامسیٹس اور مائیکرونیٹ ڈی ایس ایل استعمال کرتا ہوں ۔ دونوں سے بلاگسپاٹ کھُلتا ہے ۔ میرے بھائی کے پاس پاک نیٹ اور کزن کے پاس کوئی اور ہے ۔ انشاء اللہ آج شام میں اُن کے ہاں جا کر چیک کروں گا ۔ میں بخار کی وجہ سے متحرّک نہیں ہو سکا دوسرے میرے ساتھی ریٹائر ہو چکے ہیں ورنہ اب تک پی ٹی اے میں شور مچ چکا ہوتا ۔
میرا پاکستان صاحب
سپریم کورٹ کے حکمنامہ کا جب اِجراء ہوا بلاگسپاٹ بند ہو چکا تھا ۔ اگر سپریم کورٹ کے حکم کا اطلاق سمجھا جائے تو درخواستوں میں گوگل کا نام بھی تھا ۔
عتیق الرّحمٰن صاحب
شکریہ ۔ آپ نے میرے مؤقف کو تقویت پہنچائی ہے ۔ اُردو ویب لاگ تو میں نے کھولا تھا میری فہرست سے رہ گیا ۔
Post a Comment
<< Home