Thursday, February 23, 2006

کون اور کیوں ؟ ؟ ؟

14 فروری کو میں لاہور میں تھا ۔ مجھے ایک دوست کے گھر جانا تھا ۔ اُسے ٹیلیفون کیا تو اُس نے کہا "ٹیکسی پر مت آؤ ۔ میرا بیٹا کار میں لینے آ رہا ہے ۔ ہم 10 بجے صبح گُلبرگ 3 سے روانہ ہوئے اور چوہدری ظہور الٰہی روڈ ۔ کینال بینک ۔ فیروزپور روڈ اور اِچھرہ سے ہوتے رحمٰن پورہ پہنچے ۔ راستہ میں وزیرِ اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے سامنے کوئی درجن جیپوں اور ایک ٹرک میں سوار اسلحہ بردار پولیس دیکھی ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وزیرِ اعلٰی اُس وقت دفتر جا چکے تھے اور دفتر پر اس سے زیادہ پولیس معمور تھی ۔ دوست کا بڑا بیٹا جو ملتان روڈ پر اپنی دُکان کے پیچھے تعمیراتی کام کروا رہا تھا دوپہر کا کھانا کھانے گھر آیا اور بتایا "لاہور میں مکمل ہڑتال ہے"۔ گڑبڑ کا پوچھا تو کہا " راستہ میں دو ٹائر جلتے دیکھے ہیں اور کوئی گڑبڑ نہیں تھی ۔ پرائیویٹ گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہی تھیں"۔ 3 بجے بعد دوپہر دوست کی کار میں واپس گُلبرگ پہنچا ۔ راستہ میں کوئی ایسی چیز نہ دیکھی جس سے کسی گڑبڑ کا شُبہ ہو ۔ میرے بہنوئی نے بتایا کہ اُنہیں کسی نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ کچھ جوانوں نے جن کی تعداد سو ڈیڑھ سو کے درمیان ہے مال پر توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے جبکہ جلوس کا ابھی کچھ پتہ نہیں ۔ پی ٹی وی لگایا تو کوئی خبر نہ تھی ۔ اے آر وائی ٹی وی لگایا تو کچھ جوان ایک کار توڑتے دیکھے ۔ اے آر وائی کے مطابق سو ڈیڑھ سو جوان 2 بجے بعد دوپہر اچانک مال روڈ پر نمودار ہوئے اور توڑپھوڑ شروع کر دی ۔ ان کے پاس کوئی جھنڈا یا پلے کارڈ نہ تھا اور نہ وہ کارٹونوں کے خلاف کوئی نعرہ لگا رہے تھے ۔ اصل جلوس پونے تین بجے مال پر آیا ۔ اُس وقت کچھ گاڑیوں کو آگ لگی ہوئی تھی ۔ اس کے بعد اے آر وائی سب کچھ دِکھاتا رہا ۔ رپورٹرز کا کہنا تھا کہ توڑپھوڑ اور جلانے کے اس عمل میں پولیس نے کوئی مزاحمت نہیں کی ۔ یہ حقیقت براہِ راست دِکھائے جانے والے مناظر سے بھی واضح تھی ۔ کچھ منظر اے آر وائی والے باربار دِکھا رہے تھے ۔ ان میں سے دو منظر میرے لئے ابھی تک سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں ۔ [1] اِس منظر میں ایک جوان کے ہاتھ میں ایک تین چار اِنچ چوڑا اور 2 فٹ لمبا کالے رنگ کا لوہے یا لکڑی کا ٹکڑا ہے اور وہ اِس کی ساتھ اسمبلی ہال کے گِرد 4 فٹ اُونچے ستونوں پر لگے ہوئے شیشے کے گلوب بڑے اِطمنان سے توڑتا جا رہا ہے اور کوئی اُسے روکنے والا نہیں ۔ [2] دوسرے منظر میں چار پانچ موٹر سائیکل نیچے اُوپر گرے پڑے ہیں ۔ نیچے والے دو تین موٹرسائیکلوں کے درمیان والے حصے سے چھوٹے چھوٹے شعلے اُٹھ رہے ہیں ۔ ایک پولیس والا سب سے اُوپر والے موٹر سائیکل کو اُٹھا کر دیکھتا ہے ۔ صاف نظر آتا ہے کہ اسے آگ نہیں لگی ہوئی ۔ پولیس والا اسے گھسیٹ کر جلتے ہوئے موٹرسائیکل کے اُوپر کر دیتا ہے ۔ توڑپھوڑ اور آگ لگانے کا سلسہ بعد دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک بلا روک ٹوک جاری رہا ۔ پولیس کی نفری بہت کم تھی اور جو تھی وہ زیادہ تر تماشائی بنی ہوئی تھی ۔ اِس سے مندرجہ ذیل سوال اُبھرتے ہیں : [1] متذکّرہ جوان کون تھے ؟ [2] محرّم کے جلوس میں بم دھماکہ کے پیشِ نظر جلوس کے شُرکاء اور سرکاری اور نجّی املاک کی حفاظت کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا ؟ [3] پولیس کی اِتنی کم نفری [200 سے کم] کیوں لگائی گئی ؟ جبکہ چند دن قبل مَیراتھان کے وقت دوڑنے والوں کے تمام راستہ کو جس میں مال بھی شامل تھی پولیس نے گھیرے میں لئے رکھا تھا ۔ مال کے تو کوئی انسان قریب بھی نہیں آ سکتا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ مَیراتھان کی حفاظت کے لئے 2500 پولیس والوں کو معمور کیا گیا تھا [4] مال پر 4 گھینٹے مکمل لاقانونیت رہی ۔ توڑپھوڑ اور آگ لگانے سے روکنے کی کوشش کیوں نہ کی گئی اور اِس کے لئے فوری طور پر مزید پولیس کیوں نہ بلائی گئی ؟

4 Comments:

At 2/23/2006 10:38:00 PM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

آپ کي تحرير سے تو يہ تاثر ملتا ہے کہ يہ سب حکومت کي غفلت کے بجائے اس کے ايماں پر ہو ہے?????

 
At 2/24/2006 12:01:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

عتیق الرّحمٰن صاحب
تبصرہ کا شکریہ ۔ لاہور میں تمام صحافی یہی سوالات اُٹھا رہے تھے ۔ عام لوگوں میں کچھ مولویوں کو مُوردِالزام ٹھیرا رہے تھے ۔

 
At 3/01/2006 09:06:00 AM, Anonymous Anonymous said...

Sir I found this guy very depressed from Lahore. Can you cheer him up?

http://bqureshi.blogspot.com/2005/08/frustration.html

 
At 3/03/2006 11:03:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

Mr Naveed
I visited the referred blog. I agree with Mr Bilal Qureshi. Any body who had not known this gets the same way

 

Post a Comment

<< Home