Tuesday, June 06, 2006

ميرے بچپن کی شاعری

ميں جب سکول ميں پڑھتا تھا اُن دنوں ہماری رہائش جھنگی محلہ راولپنڈی ميں تھی ۔ ميری والدہ [اللہ اُنہيں جنّت ميں اعلٰی مقام دے] ميرے چھوٹے بھائی بہنوں کو لوری دے کر سُلاتی تھی ۔ کبھی لوری عربی ميں ہوتی کبھی اُردو اور کبھی پنجابی میں ۔ پنجابی ميں لوری يہ تھی .
اللہ وی تُوں ۔ بيلی وی تُوں
حاذق وی تُوں ۔ رازق وی تُوں
دِتا ای تے ۔ پالیں ويں تُوں
اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ
اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے انسان کو ايک ايسا ہر فن مولا کمپيوٹر بنايا ہے کہ جو چاہے محنت اور ہمت کے ذريعے بنا سکتا ہے يا حاصل کر سکتا ہے ۔جب ميں نويں جماعت ميں تھا ميں نے اس لوری کی طرز پر يہ شعر بنائے ۔
ميں سو جاواں ۔ جگاويں تُوں
ميں ڈھے جاواں ۔ اُٹھاويں تُوں
ميں کھُب جاواں ۔اُبھاريں تُوں
ميں وگاڑ ديواں ۔ سنواريں تُوں
اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ
اللہ وی تُوں ۔ مولا وی تُوں
حاذق وی تُوں ۔ رازق وی تُوں
اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ
اُپر وی تُوں ۔ تھَلے وی توں
سجّے وی تُوں ۔ کھبّے وی تُوں
اَگے وی تُوں ۔ پِچھے وی تُوں
جِدھر ويکھاں ۔ تُوں ای تُوں
اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ
*
بلاگسپاٹ نہ کھول سکنے والے قارئين ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھوليں
میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔
Hypocrisy Thy Name - - http://hypocrisythyname.blogspot.com - - یہ منافقت نہیں ہے کیا
بلاگسپاٹ نہ کھول سکنے والے قارئين میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھوليں http://iabhopal.wordpress.com

4 Comments:

At 6/06/2006 10:16:00 PM, Anonymous Anonymous said...

ارے واہ ۔ آپ بچپن میں شاعر بھی تھے؟ اچھی بات ہے ۔

 
At 6/07/2006 04:57:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
ميں نے پہلے ہی عرض کر ديا نا کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے انسان ميں ہر خوبی رکھ دی ۔ اس کے ساتھ اچھائی اور بُرائی کی تميز بھی رکھ دی ۔ آگے انسان کی مرضی جو راہ وہ اختيار کرے

 
At 6/07/2006 05:24:00 AM, Anonymous Anonymous said...

اللہ ای اللہ ۔ اللہ ای اللہ

یہ پڑھنے میں ہی اتنا مزہ آتا ہے

اچھا لکھا ہے آپ نے بھی۔
Asma

 
At 6/07/2006 02:43:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اسماء صاحبہ
صحيح کہا آپ نے ۔ جو لذّت اس ميں ہے کسی ميں نہيں

 

Post a Comment

<< Home