Thursday, May 11, 2006

پھر نہ کہيئے کہ خبر نہ ہوئی

مجھے وسط اپريل 2006 ميں اطلاع مِل گئی تھی کہ پی ٹی اے نے بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھا دی ہے اور متعلقہ بلاگز يا ويب سائيٹس [blogs or websites] کو انفرادی طور پر بند کرنے کا عمل شروع ہے ۔ ميں بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھنے کے متعلق 7 مئی کو تحرير کرچُکا ہوں ۔ اُس سے چند دن پہلے ايک صاحب يہ خوشخبری دے چُکے تھے ۔ اُميد ہے کہ اب سب قارئين بلاگسپاٹ کے بلاگز براہِ راست کھول سکتے ہونگے ۔ اگر ابھی بھی آپ بلاگسپاٹ کے بلاگز نہ کھول سکتے ہوں تواپنے آئی ايس پی [Internet Service Provider] سے فوراً رابطہ کر کے اُسے بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھانے کا کہيئے ۔

2 Comments:

At 5/12/2006 11:32:00 PM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

پابندی ہنوز جاری ہے!!! اسے بس آزادی رائے کے دن کی مناسبت سے کچھ عرصہ کے لئے ہٹایا گیا تھا!!!!

 
At 5/13/2006 06:00:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

محمد شميل قريشی صاحب اور شعيب صفدر صاحب
پی ٹی اے نے حُکم دے ديا تھا ۔ يہ پی ٹی سی ايل کی شرارت لگتی ہے ۔ آپ پی ٹی اے کی ويب سائٹ پر فيڈ بَيک ميں اپنی شکائت لکھئے اور دوسرے ساتھيوں کو بھی لکھنے کا کہئے ۔

 

Post a Comment

<< Home