Wednesday, April 26, 2006

معصوم بچی کی مدد کيجئے

يہ تين سالہ بچی رياض سعودی عرب میں دو ماہ قبل ملی تھی ۔ يوں لگتا ہے کہ وہ کسی طرح اپنے والدين سے الگ ہو گئی مگر ابھی تک کسی نے متعلقہ ادارہ کو اُس کی گمشُدگی کی اطلاع نہيں دی ۔ کَمسِنی کی وجہ سے بچی سے کوئی معلومات حاصل نہيں ہو سکيں ۔ اُس وقت منظر بڑا رقعت آميز ہوتا ہے جب بچی موبائل فون کان سے لگا کر زاروقطار روتی ہے اور " بابا بابا " پُکارتی ہے ۔

۔
بچی کے والدين يا عزيز و اقارب مندرجہ ذيل پتہ پر رابطہ کريں
بچی اب جماعت النہدہ [Al-Nahdah Charity] کے پاس ہے ۔ رابطہ : پبلک ريليشن ۔ ميڈيا ڈويزن ۔ فون ۔ 014650029
۔
مجھے يہ اطلاع ايک دوست نے دی ہے اور ميں بلاگ پر شائع کرنے کے علاوہ پاکستان ميں تمام اپنے جاننے والوں کو ای ميل کر رہا ہوں ۔ تمام اہلِ دل اور بچوں سے پيار کرنے والے خواتين و حضرات سے درخواست ہے کہ وہ بھي اسے ہر طرح سے مُشتہر کريں يعنی اپنے بلاگز پر اور ای ميل کے ذريعہ ۔ مُشتہر کرنے والوں کا شکريہ پيشگی ۔ *
قارئین سے گذارش
اب میرے دونوں بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایلز [URLs] پر بھی پڑھے جا سکتے ہیں ۔
What Am I ? ۔ ۔ ۔ http://www.pkblogs.iftikharajmal.com ۔ ۔ ۔ میں کیا ہوں ؟
Hypocrisy Thy Name ۔۔۔۔ http://www.pkblogs.hypocrisythyname.com ۔ ۔ ۔ یہ منافقت نہیں ہے کیا ؟

11 Comments:

At 4/26/2006 09:25:00 AM, Anonymous Anonymous said...

Hamaray yahan yeh bara masla hay kay aap logon ki post ki tasaaweer naheen khulteen, Bachi kay baray main perh ker shadeed dukh howa hay Allah jald usay apnay waldain say milwaay,Aameen, laikin 2 maah hogaay hain or ab tak warseen ka pata naheen chala to kaheen aisa to naheen kay woh agwa kerkay laai gai ho, Pakistani embassy say rabta kerna chahiay or us ki tasweer yahan or Pakistan dono kay baray akhbaron main chapna chahiay,

 
At 4/26/2006 10:05:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
ميں نے پہلی تصوير مٹا کر اب تصوير ايک اور طريقہ سے اَپ لوڈ کی ہے ۔ اب بتائيے کہ کھُلتی ہے يا نہيں ؟ صديقی بھائی کی خدمت ميں ميرا سلام پيش کيجئے گا ۔

 
At 4/26/2006 06:24:00 PM, Anonymous Anonymous said...

Ji naheen yeh tasweer ab bhi naheen khuli sirf khawar sahab ki post main jo un kay gher waloon or jaannay walon ki tasaaweer hain woh khulti hain,baqi wahan bhi close rahti hain,
Siddiqui sahab tak aap ka salaam pohnchadia hay walaikumasalaam kah rahay hain or duwaaon main yaad rakhnay ki darkhowast ki hay,

 
At 4/27/2006 06:07:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
تصوير نہ کھُلنے کا مسئلہ ميری سمجھ ميں نہيں آيا ۔
ميں سب کے لئے دعا کرتا رہتا ہوں ۔ آپ کے لئےتو دعا کرنے ميں زيادہ لُطف آتا ہے کيونکہ آپ اور آپ کی وساطت سے صديقی صاحب مجھے بالکل اپنے محسوس ہوتے ہيں ۔ مجھے دعاؤں کی بہت ضرورت ہے اس لئے مجھ پر نظرِ کرم رکھئے ۔
ارے ہاں ۔ آپ کے گھر ميں اللہ کی دی ہوئی پياری پياری رونقيں بھی ہيں ؟

 
At 4/27/2006 08:58:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
ميرے بلاگز مندرجہ ذيل يو آر ايلز پر بھی ہيں ۔ انہيں کھول کر ديکھئے کہ تصوير نظر آتی ہے يا نہيں ۔ تکليف کيلئے معذرت خواہ ہوں ۔
http://iftikharajmal.wordpress.com
http://iabhopal.wordpress.com/

 
At 4/27/2006 12:37:00 PM, Anonymous Anonymous said...

Ajmal sahab Tasweer ab khul gaai hay isi post per shaid hamaray pahlay computer main kuch ger ber thi Saeed sahab nay dosra lagaya hay,
Duwaaon main yaad rakhnay kay liay or aap ki is qader apnaait kay liay Jazaak Allah, is door main aap jaisay log waqai nadir o nayaab hain,ji Allah kay karam say hamari mashaAllah 4 betian or 2 betay hain,sab abhi zere taaleem hain,

 
At 4/27/2006 01:42:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
ماشاء اللہ آپ کے گھر ميں تو رونق ہی رونق ہے ۔ اللہ سب بچوں کو ہر نعمت سے نوازيں ۔ آمين ۔ سعيد احمد صديقی صاحب ماشاء اللہ واقعی لاجواب ہستی ہيں ۔ آپکا اتنا خيال رکھتے ہيں ۔
جزاک اللہِ خيرٌ ۔ رَبِّنَا يَعطِيکم طُو ل عُمْر و صحہ و عافيہ ۔ ميرا غُبارہ پھٹ جائے گا آپ اتنی زيادہ ہوا روزانہ بھر ديتی ہيں ۔ ہی ہی ہی ۔
ميری بيگم تو آپ کی طرح بہت اچھی ہيں ۔ کاش اُنکا خاوند بھی اچھا ہوتا ۔ ہی ہی ہی ۔
ميرے ماشاء اللہ دو بيٹے اور ايک بيٹی ہے ۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے کرم سے سب مناسب تعليم حاصل کر چکے ہيں ۔ اللہ کی مہربانی سے بيٹوں کی شادی ہو چکی ہے ۔ دعا کيجئے کہ بيٹی کا بھی جلد اچھا سبب بن جائے ۔ ميری ايک بہو بيٹی کراچی آئيٹ ہے ۔

 
At 4/27/2006 11:53:00 PM, Anonymous Anonymous said...

Aap apnay baray main kasre nafsi say kaam lay rahay hain,hum aap ki family kay baray main pahlay hi say jantay thay aap kay sahab zaday kay blog ki wajah say albata beti ki shadi abhi naheen hoi is ka ilm na tha Allah taala un kay naseeb jald kholain or jald apnay gher ki hoon,shaad abaad rahain,aap ki family ki tasweerain bhi unhoon nay blog main lagaai hoi hain,

 
At 4/28/2006 03:33:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
اللہ آپ کو جزائے خير دے اور سدا خوش رکھے ۔ آپ کی دعائيں ساتھ رہيں تو انشاء اللہ سب ٹھيک ہی ہو گا۔
ارے آپ ميری جاسوسی کرتی رہی ہيں ۔ اب ميں کيا کروں پتہ نہيں آپ کو ميرے بارے کيا کيا معلوم ہو گا ۔ ميں کہاں چھُپ جاؤں ۔

 
At 4/28/2006 05:49:00 PM, Anonymous Anonymous said...

Aaaah ... I've fwded it to some groups as well ... may allah soon reunite her with her family ... Inshah Allah !

 
At 4/28/2006 06:44:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اسماء صاحبہ
شکريہ

 

Post a Comment

<< Home