Sunday, April 09, 2006

بلاگرز کی فوری توجہ اور فوری عمل کی ضرورت

اسلام آباد کے چندبلاگرز اور کچھ آئی ایس پِیز کی درخواست کے نتیجہ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی [P.T.A.] نے میٹنگ بلائی ہے جو جلد ہونے والی ہے ۔ اس میٹنگ کا ایجنڈا یہ ہے کہ پورے ڈومینز [domains] کی بلاکنگ ختم کی جائے اور صرف قصوروار بلاگز یا ویب سائٹس بلاک کئے جائیں ۔ ضروری ہے کہ اس وقت یعنی میٹنگ ہونے سے پہلے پی ٹی اے پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے جس کا صحیح اور مؤثر طریقہ مندرجہ ذیل ہے ۔ پی ٹی اے کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ کھول کر فیڈ بیَک [Feedback] پر ماؤس کا بایاں بٹن دبائیں ۔ http://www.pta.gov.pk/index.php?cur_t=vtext اس طرح ایک فارم کھُل جائے گا ۔ اس فارم کو مکمل طور پر پُر کریں اور مندرجہ ذیل سے ملتا جُلتا فقرہ ضرور لکھئے ۔ By blocking twelve domains in stead of twelve concerned websites PTA has blocked thousands of innocent websites. اپنے بلاگ کو ویب سائٹ لکھئے کیونکہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ بلاگ کیا ہوتا ہے البتہ ویب سائٹ تقریباً سب سمجھتے ہیں ۔ * قارئین سے گذارش اگر میرا بلاگ براہِ راست یا اُوپر عنوان پرکلک کرنے سے نہ کھُلے تو مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کیجئے یا اِسے اپنے براؤزر میں لکھ کر کھولئے http://www.pkblogs.com/iftikharajmal میرا دوسرا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے یا اِسے اپنے براؤزر میں لکھ کر کھولئے http://www.pkblogs.com/hypocrisythyname

2 Comments:

At 4/09/2006 12:49:00 AM, Blogger میرا پاکستان said...

ہم آپ کي بھر پور تائيد کرتے ہيں اور سب سے درخواست کرتے ہيں کہ وہ پي ٹي اے سے ضرور رابطہ کريں

 
At 4/10/2006 06:59:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

میرا پاکستان والے صاحب
آپ کا شکریہ

 

Post a Comment

<< Home