Friday, March 24, 2006

ڈان نمبر لے گیا

میں نے 7 مارچ کی پوسٹ میں قارئین سے عرض کی تھی کہ پہلے اپنے اپنے آئی ایس پیز کو خط لکھیں اور پھر متعلقہ سرکاری محکمہ یعنی پی ٹی اے کو ۔ میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ نتیجہ سے مجھے مطلع کریں ۔ اس سلسلہ میں مجھ سے صرف اسماء مرزا ۔ عتیق الرّحمٰن ۔ قدیر احمد رانا اورحارث بن خُرّم نے رابطہ کیا ۔ بہر کیف مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں نے کیا ۔ اُس کے نتیجہ میں اخبار میں خبر لگی مگر اندر کے صفحہ پر تھی ۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ ڈان نے آج اسے اداریہ میں شامل کر دیا ۔ میں پھر عرض کرتا ہوں کہ سب مل کر کوشش کریں تو انشاء اللہ جلد سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ میں نے کل صُبح یہ تحریر پوسٹ کی تھی مگر اُردو سیّارہ پر ابھی تک شائع نہیں ہوئی ۔ شائد اسلئے کہ میں نے اس میں انگریزی کا اداریہ بھی شامل کیا تھا ۔ اب میں انگریزی کو حذف کر کے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں ۔ اب ڈان کا اداریہ پڑھنے کیلئے یہاں کلِک کیجئے ۔ اُردو سیّارہ کے قارئین سے گذارش اگر میرا بلاگ براہِ راست یا اُوپر عنوان پرکلک کرنے سے نہ کھُلے تو مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کیجئے یا اِسے اپنے براؤزر میں لکھ کر کھولئے http://translate.google.com/translate?u=http://iftikharajmal.blogspot.com بلاگ کھُل جائے تو تبصرہ کیلئے تبصرہ کا لنک کاپی کیجئے۔ رائٹ کلک کرکے کاپی لنک لوکیشن منتخب کیجئے پھر اپنے براؤسر کی ایڈریس بار میں پیسٹ کیجئے ۔

2 Comments:

At 3/25/2006 05:50:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

عتیق الرّحمٰن صاحب
شکریہ ۔ میں اسے محفوظ کر چکا ہوں آئندہ اسے ہی استعمال کروں گا ۔

 
At 4/03/2006 04:13:00 AM, Blogger Asma said...

Assalam o alaykum w..w!

This month's Spider's cover story is on this blog banning ... its on sale on stalls now ... you cn have a look at that if you'havent already :)

wassalam

lets see what pta offers now!!!!!!

 

Post a Comment

<< Home