Sunday, May 07, 2006

پہلی سالگرہ

آج اللہ کے فضل و کرم سے میرے بلاگ " میں کیا ہوں - What Am I " کو شروع کئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے ۔ میرے اس بلاگ پر پر عام قارئین کی دلچسپی کے لئے شائد زیادہ مواد نہیں ہوتا ۔ اسی وجہ سے اس کے قارئین کی اس وقت کُل تعداد صرف 8102 ہے جو کہ اوسطاً فی یوم 22 سے زيادہ بنتی ہے ۔ جن لوگوں نے لمحہ بھر کے لئے اسے دیکھا ان کی تعداد اس کے علاوہ ہے ۔ اِن اعداد و شُمار ميں اشتہار اور سپَيم وغيرہ شامل نہيں ہيں ۔ کيونکہ اُنہيں ميں نے اللہ کے فضل سے بلاک کيا ہوا ہے ۔ آجکل ایک سے ایک عمدہ بلاگ موجود ہے لیکن اللہ کی مہربانی سے ابھی تک کوئی دوسرا بلاگ اس طرح مختلف مگر سنجیدہ موضوعات کا احاطہ نہیں کرتا ۔ سچ پوچھیے تو اس بلاگ کی زندگی اور اسکی ترقی قارئین کی رائے کی مرہونِ منّت ہے جنہوں نے وقتاً فوقتاً مُختلف قسم کی آرا دے کر مجھے اپنے دماغ کو کُریدنے اور زيادہ محنت کرنے پر مجبور کیا اور موضوع سے موضوع نکلتا چلا گیا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی تمام قارئین کو صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین اور وہ اپنی مفید آرا سے مجھے مُستفید فرماتے رہیں ۔ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی موجودہ قارئین کے دوست و سہیلیوں [نئے قارئین] کو بھی صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین اور اُن سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی مفید آرا سے مجھے مُستفید فرمائیں ۔
*
جہانتک ميرے علم ميں ہے بلاگسپاٹ پر سے پابندی ہٹائی جا چُکی ہے ليکن ہوسکتا ہے کہ ابھی کچھ سُست انٹرنيٹ سروس پرووائيڈرز [Internet Service Providers]نے نئے حکم پر عمل نہ کيا ہو۔ اسلئے اگر آپ بلاگسپاٹ نہ کھول سکتے ہوں تو میرے بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایلز [URLs] پر براہِ راست کھُل جائيں گے۔
What Am I? - - - http://www.pkblogs.iftikharajmal.blogspot.com میں کیا ہوں ؟
Hypocrisy Thy Name - - - http://www.pkblogs.hypocrisythyname.blogspot.com یہ منافقت نہیں ہے کیا ؟

12 Comments:

At 5/07/2006 01:06:00 PM, Anonymous Anonymous said...

Ajmal sahab aik saal pora honay per dili mubarakbaad hum dono ki taraf say,Saeed sahab khod to masrofiat ki wajah say ziada perh naheen patay hain laikin aap ki or deeger khaas khaas posts main unhain perh ker sunati rahti hoon,

 
At 5/07/2006 03:38:00 PM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

جناب مبارک ہو آپ کو!!!!

 
At 5/07/2006 04:15:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو ۔

 
At 5/07/2006 04:26:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مہر افشاں صاحبہ
بہت بہت شکريہ ۔ اللہ آپ دونوں کو جزائے خير دے ۔

شعيب صفدر صاحب
جزاک اللہ خيرٌ

شعيب صاحب
جزاک اللہ خيرٌ

 
At 5/07/2006 09:22:00 PM, Blogger میرا پاکستان said...

بلاگ کي سالگرہ مبارک ہو. خدا آپ کو اس طرح کي مزيد تحريريں لکھنے کي توفيق مرماۓ

 
At 5/07/2006 09:25:00 PM, Blogger urdudaaN said...

assalaamu alaikum,
HAPPY BIRTHDAY to your blog.
May Allah give you more strength to continue writing like this year after year.

 
At 5/08/2006 01:14:00 AM, Anonymous Anonymous said...

بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو ابو۔

 
At 5/08/2006 01:27:00 AM, Anonymous Anonymous said...

!مبارک ہو آپکو پہلی سالگرہ ۔۔۔

 
At 5/08/2006 04:47:00 AM, Blogger Jahanzaib said...

Happy birthday to your blog :)

 
At 5/08/2006 06:20:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

افضل صاحب
شکريہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خير دے

اُردودان صاحب
شکريہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خير دے

زکريا
شکريہ بيٹے ۔ ابھی آپ سے ٹيليفون پر بات کرنے کہ بعد اُوپر آ کر کمپيوٹر چلايا ہے ۔

اسماء صاحبہ
شکريہ

جہانزيب صاحب
شکريہ

 
At 5/08/2006 04:46:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بلاگ کی پہلی سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد، اللہ تعالٰی زور قلم میں اور اضافہ کرے ۔۔۔۔ آمین

 
At 5/09/2006 05:26:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

مُنير احمد طاہر صاحب
شکريہ و جزاک اللہِ خيرً

 

Post a Comment

<< Home