Monday, June 12, 2006

لاثانی

اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا اِک شخص نے
دِل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم مگر
مُنہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی نہیں
انور مسعود
*
بلاگسپاٹ نہ کھول سکنے والے قارئين ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھوليں
میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے
Hypocrisy Thy Name - - http://hypocrisythyname.blogspot.com - - یہ منافقت نہیں ہے کیا
بلاگسپاٹ نہ کھول سکنے والے قارئين میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھوليں

9 Comments:

At 6/12/2006 11:03:00 AM, Anonymous Anonymous said...

اسلام علیکم اجمل صاحب
آجکل آپ زوجہ، بیوی اور اسی طرح کی پوسٹیں زیادہ ہی کرنے لگے ہیں۔لگتا ہے بہت خدمت کر رہے ہیں آپ بھابی صاحبہ کی۔
بہرحال اب ان کی طبعیت کیسی ہے امید ہے ہڈی کی اب تک جڑیں پکڑ لی ہوں گی۔بہرحال اللہ انہیں صحت اور تندرستی دے آمین۔

 
At 6/12/2006 08:59:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

منير احمد طاہر صاحب
مزاج پُرسی کا شکريہ ۔ الحمدللہ ميری بيگم کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق اس کيس ميں ہڈی جُڑنے ميں تين ماہ لگيں گے ۔

 
At 6/13/2006 12:55:00 AM, Anonymous Anonymous said...

اپنے بات کہتے ہوئے کسے اور شخص کا نام کس لئے؟ شرماؤ نہیں ;)

 
At 6/13/2006 01:51:00 AM, Anonymous Anonymous said...

انور مسعود صاحب کی شاعری سامنے سننے میں تو بڑا ہی مزہ آتا ہے، گو کہ میرے ابو کہتے ہیں کلاسیں تو کوئی لیتے نہیں تھے بس شعر سن لو ۔۔۔ خیر آنٹی کو کیا ہوا؟ باتوں سے لگ رہا ہے کوئی فریکچر، اللہ تعالیٰ انہیں جلد سے جلد کامل شفاء عطا کرے۔

والسلام

 
At 6/13/2006 05:25:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
اِن شعروں کا مصنّف ميں نہيں انور مسعود ہيں ۔ غور سے ديکھئے شعروں کے نيچےانور مسعود لکھا ہوا ہے ۔

اسماء صاحبہ
آپ نے ٹھيک کہا کيونکہ شعر کہتے ہوئے وہ کچھ اداکاری بھی کرتے ہيں ۔
اللہ آپ کو جزائے خير دے ۔ ميری بيگم روزانہ فجر کی نماز کے بعد ڈرائيو وے پر آدھا گھينٹہ تيز چلا کرتی تھيں ۔ 23 مئی کو کسی چيز سے پاؤں بُری طرح پھِسلا اور ٹانگ کی ہڈی کولہے کے قريب سے ٹوٹ گئی ۔ 24 مئی کو آپريشن ہوا اور سٹيل راڈ ڈالی گئی ۔ ڈاکٹر صاحب کہتے ہيں ٹھيک ہونے ميں 6 ماہ لگيں گے ۔

 
At 6/13/2006 09:49:00 PM, Anonymous Anonymous said...

اجمل صاحب،
معاف کیجئے، میں نے انور سعود کا نام پہلے نہیں دیکھا تھا۔

خیر اندیش
شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی

 
At 6/14/2006 01:49:00 AM, Anonymous Anonymous said...

اوہ اچھا، انشاءاللہ جلد اللہ ان کو صحت دیگا، چلنے پھرنے والا بندہ ویسے ہی جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔


شعیب صاحب، انور مسعود صاحب کو دیکھنے اور سننے میں ہی مزہ آتا ہے ۔۔۔ خاص طور پر انکی چند ایک نظمیں تو بڑی ہی مزےدار ہیں

 
At 6/14/2006 05:19:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
کوئی مُضائقہ نہيں ۔ دراصل لوگ اتنی تيزی سے آگے بڑھ رہے ہيں کہ ايکسپرس ٹرين کی طرح چھوٹے چھوٹے اسٹيشن چھوڑ جاتے ہيں اور انور مسعود کا انور سعود بن جاتا ہے ۔

اسماء صاحبہ
جزاک اللہِ خيرً

 
At 6/18/2006 10:29:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بزرگوار، اب معاف بھی کریں ۔ انور مسعود ہی سہی ۔

 

Post a Comment

<< Home