Tuesday, June 20, 2006

بلاگرز توجہ فرمائيں

کم از کم 16 جون 2006 کی صبح 5 بجے سے ميں بلاگسپاٹ [Blogspot] کا کوئی بلاگ [blog] کھول نہيں پا رہا ۔ بلاگسپاٹ کے بلاگ اب تو پی کے بلاگز [pkblogs] يا کِسی اور پراکسِی [proxy] سے بھی نہيں کھُل رہے ۔ چاروں طرف رجوع کيا مگر خاموشی ۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح آجکل حکومتی اہلکاروں کے باقی بيانات حقيقت کا بالکل اُلٹ ہيں [مثلاً غُربت کم ہو گئی ہے ۔ حکومت کی اچھی پاليسی کی وجہ سے اشياء صرف کی قيمتيں کم ہو گئی ہيں ۔ کشکول توڑ ديا ہے ۔ کراچی ميں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہو گئی ہے] اِسی طرح بلاگسپاٹ کی بلاکنگ [blocking] ختم کرنے کے نام پر بلاگسپاٹ کو مکمل طور پر بلاک [block] کر ديا گيا ہے ۔
۔
ميری تجويز ہے کہ اُردو سيّارہ کے تمام اراکين اپنے بلاگ ياہو [Yahoo] يا ورڈپريس [Wordpress] ياکِسی اور ڈومَين پر بنا ليں ۔
ياہو ميں بلاگ بنانے کيلئے مندرجہ ذيل يو آر ايل [URL] پر کلِک [click] کيجئے يا اِسے اپنے براؤزر [browser] ميں لکھ کر کھولئے ۔
ورڈپريس ميں بلاگ بنانے کيلئے مندرجہ ذيل يو آر ايل پر کلِک کيجئے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھولئے ۔
ميں اپنے دونوں بلاگ ورڈپريس پر منتقِل چکا ہوں اور ياہو پر بنانا شروع کر ديا ہے ۔ ميرے ورڈپريس والے بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایلز پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر کھولئے ۔ اُميد ہے آپ انہيں پسند فرمائيں گے ۔
What Am I - - - http://iftikharajmal.wordpress.com ميں کيا ہوں - - -
میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔
Hypocrisy Thy Name - - http://iabhopal.wordpress.com - - - یہ منافقت نہیں ہے کیا

3 Comments:

At 6/20/2006 04:06:00 PM, Anonymous Anonymous said...

محترم ہمارے باں تو یہ بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے ہو سکتا ہے جس وقت آپ نے لاگ ان کیا ہو سرور میں کوئی پرابلم ہو، بہرحال آپ مزید چیک کر لیجیئے گا۔۔۔۔شکریہ

 
At 6/20/2006 09:00:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بزرگوار، آپ کا بلاگ تو اچھا خاصہ دکھائی دے رہا ہے ۔ تو پھر کاہے کی پریشانی؟

 
At 6/21/2006 05:34:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

منير احمد طاہر صاحب
اطلاع کا شکريہ ۔ ميں اپنے آئی ايس پی سے رابطہ کر رہا ہوں ليکن ہمارے مُلک ميں کوئی اپنی غلطی مانے تب کچھ بہتری ہو ۔

شعيب صاحب
آپ دبئی ميں ہيں جہاں سب کچھ ٹھيک ہے ۔ يہ مسائل ہند و پاکستان کے ہيں جہاں محکمے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل پيدا کرتے ہيں

 

Post a Comment

<< Home