وجہ تسمیہ ۔ ٹیگ کا مطلب وہ دھاتی چیز ہوتا ہے جو کسی چیز کے سرے کو محفوظ کرنے کے لئے یا لٹکانے یا کسی چیز میں سوراخ کرنے کے لئے لگائی گئی ہوتی ہے ۔ اسی حوالے سے دفتروں میں استعمال ہونے والی چھوٹی سی ڈوری کو ٹیگ کہا جاتا ہے ۔
ٹو ٹیگ کا مطلب نشان لگانا ہوتا ہے لیکن جو ڈوری یا دھاگہ عیسائی یا ہندو اپنی محبت کا نشان لگانے کے لئے ایک دوسرے کو باندھتے ہیں اسے بھی ٹیگ کا نام دے دیا گیا ۔
حارث بن خرم ۔ شعیب اور شبّیر صاحبان نے مجھے نشان لگا دیا ۔ میں نے سوچا اگر نہ لکھا تو نوجوان ناراض نہ ہو جائیں ۔
پچاس سال پہلے ۔ میں گارڈن کالج راولپنڈی میں ایف ایس سی کا طالب علم تھا ۔ اس سال اللہ کے فضل سے میں نے تقریری مقابلہ میں اپنی زندگی کی پہلی تقریر پر پہلا انعام جیتا تھا ۔ میں طلباء ۔ طالبات اور استادوں سب میں قابل اعتماد سمجھا جاتا تھا ۔ جو لڑکے لڑکیاں خود پریکٹیکل صحیح نہیں کر پاتے تھے وہ استاد سے کہلوا کر مجھ سے کرواتے تھے ۔
دس سال پہلے ۔ میں ترپن سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ سے فارغ تھا چنانچہ میں نے اپنی ذاتی تعلیم و تربیت اور ایک ویلفیئر سوسائٹی کے لئے بھرپور کام کیا ۔
ایک سال پہلے ۔ میں ماشاء اللہ ایک پیاری سی بچی کا دادا بن گیا ۔
پچھلے چھ ماہ میں ۔ اس کھاتہ یا روزنامچہ کی بدولت بہت سے نوجوانوں سے تعلقات بنے جن سے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں ۔ البتہ قدیر احمد رانا ۔ جہانزیب اشرف اور حارث بن خرّم صاحبان تو مجھے سب کچھ سکھا کر ہی دم لیں گے ۔
محبوب مشاغل ۔ اچھے قاریوں کی آواز میں تلاوت اور صوت القرآن چینل سے ترجمہ سننا ۔ تلاوت زیادہ تر شیخ محمد عبدالباسط عبدالصمد ۔ شیخ عبدالرحمان السدیس ۔ شیخ محمود الحسری اور شیخ الشریم کی سنتا ہوں ۔ کتابوں ۔ رسائل ۔اخبارات اور انٹرنیٹ پر مضامین اور خبریں پڑھنا ۔ کمپیوٹر پر الٹے پلٹے تجربے کرنا ۔
جنہیں ملنا چاہتا ہوں ۔ ذاکر نائک ۔ اسرار احمد ۔ بل گیٹس ۔ نوم چومسکی اور قدیر احمد رانا ۔
حالیہ خوشی کے متحرک ۔ کسی کی مدد کرنا ۔ اپنی پوتی کے متعلق باتیں سننا ۔ اس کی وڈیوز دیکھنا ۔ اس کی تصویریں دیکھنا ۔اپنے بچوں کی کامیابی ۔
خواہشات ۔ تمنّا ہے کہ دنیا میں کچھ کام کر جاؤں ۔ اگر کچھ ہو سکے تو خدمت اسلام کر جاؤں ۔ خیال رہے اس میں انسانیت کی خدمت شامل ہے ۔
محبوب کھلونے ۔ پرسنل کمپیوٹر اور عمارتوں ہوائی جہازوں کاروں اور اسلحہ کے سکیلڈ ماڈل
پسندیدہ خوراک ۔ ماشاء اللہ بیوی ۔ بیٹی اور دونوں بہو بیٹیوں کے ہاتھ کی پکی ہوئی بریانی ۔ پلاؤ ۔ کوفتے ۔ پزّا ۔ لزانیا ۔ ششلک ۔ کشری ۔ محشی ۔ کیک ۔ بسیسا اور بسبوسا ۔ دونوں بیٹوں کی لائی ہوئی چاکلیٹ ۔ آئس کریم کیک ۔ موز (موس) کیک ۔
پسندیدہ ٹی وی شو ۔ میں ٹی وی کا شوقین نہیں مگر جب دیکھوں تو یہ دیکھتا ہوں ۔ ڈاکٹر اسرار ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک ۔ نیشنل جیوگرافک چینل اور ٹام اینڈ جیری یا اسی طرح کے کارٹون ۔
پسندیدہ فلمیں ۔ عرصہ دراز گذرا فلم بینی چھوڑے اس لئے نام یاد نہیں رہے ۔ صرف وہ فلمیں پسند تھیں جن میں اداکاری ۔ فلمنگ ۔ ہدائتکاری اور تھیم سب عمدہ ہوں ۔
پسندیدہ گلوکار جو تھے ۔ نورجہاں ۔ محمد رفیع ۔ لتا منگیشکر ۔ ثریّا ملتانیکر ۔ احمد رشدی ۔
پسندیدہ گانے ۔ گانے سننا چھوڑے شائد چالیس سال ہو گئے ۔ بچپن اور نوجوانی میں چند گانے پسند تھے جو احباب کے حکم پر گانے بھی پڑتے تھے ۔
سو برس کی زندگی میں ایک پل
تو اگر کر لے کوئی اچھا عمل
تجھ کو دنیا میں ملے گا اسکا پھل
آج جو کچھ بوئے گا کاٹے گا کل
دوسروں کے واسطے زندہ رہو
جان بھی جائے تو ہنس کر جان دو
معصیت کے واسطے شرمندہ نہ ہو
چھوڑ خودغرضی خدا کی راہ چل
ایک ہی آدم کی سب اولاد ہیں
کچھ توخوش ہیں اورکچھ ناشادہیں
جرم ان کا کیا ہے جو برباد ہیں
تو زمانے کے اصولوں کو بدل
لو دھن کا گھر لوٹنے والو لوٹ لو دل کا پیار
پیار وہ دھن ہے جس کے آگے ہر دھن ہے بیکار
انسان بنو کر لو بھلائی کا کوئی کام
دنیا سے چلے جاؤ گے رہ جائے گا بس نام
کیوں تم نے لگائے ہیں یہاں ظلم کے ڈیرے
پیتے ہو غریبوں کا لہو شام سویرے
دھن ساتھ نہ جائےگا بنے کیوں ہو لٹیرے
خود پاپ کرو نام ہو شیطان کا بدنام
لاکھرں یہاں شان اپنی دکھاتے ہوئے آئے
دم بھر کے لئے ناچ گئے دھوپ میں سائے
وہ بھول گئے تھے کہ یہ دنیا ہے سرائے
آتا ہے کوئی صبح تو جاتا ہے کوئی شام
جائے گا جب یہاں سے کچھ بھی نہ پاس ہو گا
دو گز کفن کا ٹکڑا تیرا لباس ہو گا
یہ ٹھاٹھ باٹھ تیرا یہ آن بان تیری
رہ جائے گی یہیں پر یہ ساری شان تیری
اتنی ہی ہے مسافر بس داستان تیری
کسی چمن میں رہو تم بہار بن کے رہو
خدا کرے کسی دل کا قرار بن کے رہو
ہمارا کیا ہے ہم تو مر کے جی لیں گے
یہ زہر تم نے دیا ہے تو ہس کے پی لیں گے
تمہاری راہ چمکتی رہے ستاروں میں
دیار حسن میں حسن دیار بن کے رہو
When I kneel by the side of my mother
As my evening prayer I recite
There O LORD ! make me child again
Just for tonight
اگر مجھے ایک سو ملین ڈالر مل جائیں تو میں ایک ایسا مدرسوں کا نظام بناؤں جس میں فیسیں طلباء و طالبات کے لواحقین کی مالی حیثیت کے مطابق ہوں ۔ ان میں سائنس اور دینی تعلیم دونوں کا بہت عمدہ بندوبست ہو اور ان کے لئے زبردست کمپیٹرائزڈ لائبریری ہو تا کہ طلباء اور طالبات کو زیادہ کتابیں نہ خریدنا پڑیں اور وہ سائنس میں ترقی کرنے کے ساتھ اچھے باعمل مسلمان بن سکیں ۔
میں پناہ کہاں لوں گا ۔ اللہ تعالی جہاں پناہ دے گا مجھے کچھ پتہ نہیں ۔
جو پوشاک پہننا پسند نہیں ۔ چمکیلے یا شوخ رنگ کے کپڑے ۔ کالی یا لال قمیض ۔ لال پتلون ۔ سبز جوتے اور بے ڈھنگے فیشنی ۔
میری بری عادتیں ۔ غیبت نہ کرنا ۔ کسی کا مذاق نہ اڑانا اور دوسروں کو ایسا کرنے سے منع کرنا ۔ شور سے گبھرانا ۔ بدی کو دور کرنے کی کوشش ۔ ناچ گانے والی محفلوں میں نہ جانا ۔
جنہیں میں نشان لگانا چاہتا ہوں ۔ تین درجن کے قریب نفوس نشان زدہ ہو چکے ۔ میں نے مشکل سے یہ چنے ہیں
اے ڈبلیو کے
ثاقب سعود
ضیاء احمد
فہیم شیخ
بد تمیز
10 Comments:
بہت خوب لکھا ہے انکل اور واہ ميں تو خود سيکھ رہا ہوں اسی بہانے ميری اتنی بساط کدھر کہ آپکو کچھ سکھا سکوں اور يھ گانا سو برس کی زندگی ميں ايک پل ميری جماعت ميں ايک لڑکا گايا کرتا تھا بہت اچھی آواز تھی اسکی اور ہر بزمِ ادب کی جماعت ميں وہ پڑھتا تھا۔
جہانزیب اشرف صاحب
شکریہ اچھی باتوں کا ۔ ایک زمانہ تھا فلمی گانے اور کہانیاں بھی سبق آموز ہوتے تھے ۔ اب تو ہم کمپیٹر جیسی نعمت کا بھی غلط استعمال کرتے ہیں ۔ میں نے سیماٹیک ۔ سپیم بلاکر اور میل واشر نصب کیا ہوا ہے اس کے باوجود اس وقت سو سے زائد ایڈرس بلاک کئے ہوئے ہیں اور ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اچھی دعاؤں میں مجھے یاد رکھا کیجئے ۔
آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اور میں بھی ڈاکٹر نائک ، یوسف ایسٹس ، ڈاکٹر شاہد مسعود ، ہارون یحی اور ڈاکٹر اسرار سے ملنا جاہوں گا۔
اور آپ سے بھی ملنا چاہوں گا۔ اگر کبھی ملتان کا چکر [اب تو کراچی جا رہا ہوں] یا کراچی کا چکر لگے تو خدمت کا موقع دیجئۓ گا۔ میں آپ کی ملاقات قدیر سے بھی کرا دوں گا۔
کمنٹ باکس بالکل صحیح کا کر رہا ہے۔
Uncle ur choices are most seems like my dad choices ...... I think at certain age mostly peoples have same interests. I do like Lata and mhd Rafi. In my Pakistan next visit I wish i will do the "All Pakistan Tour"
Assalam-o-alaykum w.w.!
Nicely done tag :)
Wassalam
بہت خوب ۔ اپنے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہاں مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کو بھی کارٹونس پسند ہیں (:
حارث بن خرم صاحب
دعوت کا شکریہ ۔ کیا آپ مستقل کراچی ہجرت کر رہے ہیں یا کر گئے ہیں ؟ آپ کی شادی کی تاریخ اور جگہ اگر وقت پر معلوم ہو گئی تو کیا معلوم ہم رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ جائیں ۔
شبیر صاحب
سب جوانوں کی طرح سب بڈھے بھی ایک جیسے نہیں ہوتے ۔ آپ ہمیں ہم خیال کہہ سکتے ہیں ۔ پاکستان کی سیر کا خیال اچھا ہے ۔ خاص کر شمالی علاقوں کی ۔ میں نے سارے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی سیر کی ہوئی ہے ۔
جناب گمنام صاحب یا صاحبہ
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ کا شکریہ ۔ اگر آپ کا حوالہ معلوم ہوتا تو مجھے اور بھی زیادہ خوشی ہوتی ۔
شعیب صاحب
شکریہ ۔ میری ڈکشنری کے مطابق جس کو ٹام اینڈ جیری اور اس جیسے دوسرے کارٹون پسند نہ ہوں اس میں ضرور کوئی کمی ہے ۔
قدیر احد رانا صاحب
آپ کو تفصیلی جواب پہلے موصول ہو چکا ہے ۔ آپ گبھرا کیوں گئے ؟ پانچ میں سے دو ہیں جنہیں ملنے کی توقع ہو کر سکتا ہوں ۔ ایک ڈاکٹر اسرار اور دوسرے آپ ۔
اب تک جتنے تیگ پڑھے ہیں ان میں سب سے اچھا آپ کا ھے انکل۔۔آپکی پوسٹیں میں پڑھتی رہتی ہوں پر کبھی تبصرہ نہیں لکھا، انکل میں نے ایک انگلش اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے اور میری معلومات اتنی وسیع اور آپ لوگوں سے بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں اپنے آپ کو تبصرہ کرنے سے روکتی رہی ہوں، پر آج ہمت کر ہی لی ہے۔۔! آپ کی قافی پوسٹ ایسی ہے جن سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور میں بھی سیکھ رہی ہوں :) اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دیں، ّآمین
عائشہ صاحبہ ۔
آپ کا شکریہ ۔ آپ کی تعریف کی وجہ آپ کی اچھی سوچ اور فراخدلی ہے ۔ تبصرہ لکھا کیجئے ۔ اس سے مجھے اپنی تحریر بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ آپ کی نیک خواہشات بالخصوص دعا کا بہت شکریہ ۔ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو صحت و خوشیاں دے آمین
آپ کی قافی پوسٹ ایسی ہے جن سے انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور میں بھی سیکھ رہی ہوں :)
اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دیں، ّآمین
Post a Comment
<< Home