Thursday, December 01, 2005

اردو قلمکاروں کی توجوہ کے لئے

اردودان صاحب نے تجویز دی ۔ اس کے بعد ریحان مرزا صاحب نے اس کا اعادہ کرتے ہوۓ کچھ مفید سفارشات پیش کیں اور اس کے بعد عتیق الرحمان صاحب جو کچھ لکھنے کو ڈھونڈ رہے تھے ان کو لکھنے کو کچھ مل ہی گیا ۔ جناب ایسی بات نہیں ہے کہ کچھ مل نہیں رہا تھا ۔ یہ ایک عمدہ طرز بیان ہے ۔ دراصل عتیق الرحمان صاحب کسی اہم کام میں مشغول تھے اور ایسی ویسی بات لکھا پسند نہیں کرتے ۔ اردو زبان کی تصحیح ایک اہم بات ہے سو انہوں نے اس پر مفید مشورہ دیا ہے ۔ عتیق الرحمان صاحب نے ٹھیک فرمایا کہ غلطیاں دو قسم کی ہوتی ہیں ۔ (1) کلیدی تختہ (Key Board) پر انگلی ٹھیک جگہ نہ پڑنے سے (2) اردو سے ناواقفیت کی بنا پر میرے خیال میں تیسری وجہ یہ ہے کہ ہم کچھ لاپرواہی سے کام لیتے ہیں ۔ میں خود بھی اس کا مجرم ہوں ۔ بعض اوقات آمد ہو جاتی ہے لکھتا چلا جاتا ہوں اور بغیر دوہراۓ شائع کر دیتا ہوں بعد میں پڑھ کے خود ہی شرمندہ ہوتا ہوں ۔ متذکرہ بالا تینوں حضرات کی تجاویز کا خلاصہ میں تھوڑی سی آمیزش کے بعد اس طرح کرتا ہوں (1) تین یا چار اردو نویسوں کی ایک مجلس بنائی جاۓ ۔ (بہترہو گا کہ اردو فورم کے ناظمین کو ہی یہ مجلس سمجھ لیا جاۓ اگر ان حضرات کو کوئی ٹھوس عذر نہ ہو تو) (2) اردو فورم پر "اردو زبان کا استعمال" یا کسی اور مناسب موضوع کا اضافہ کیا جاۓ (3) سب اردو کھاتہ دار (Urdu Bloggers) اپنی تجاویز بنسبت تصحیح اردو زبان اردو فورم پر مندرجہ بالا موضوع کے تحت لکھیں یا بھیجیں (4) اردو فورم کے منتظمین ان تجاویز کی پڑتال کرنے کے بعد انہیں اردو فورم اور اردو سیّارہ دونوں پرشائع کریں (5) اگر اردو فورم کے منتظمین چاہیں تو کسی کو اس سلسلہ میں مدد کے لئے کل وقتی یا جزو وقتی طور پر نامزد کر لیں (6) بالفرض اگر اس مجلس کی شائع کردہ تصحیح میں کوئی غلطی ہو تو بھی اس کی اطلاع مندرجہ بالا مد (3) کے مطابق کی جاۓ (7) جس نے اردو میں غلطی کی ہو اس کا نام کہیں بھی ظاہر نہ کیا جاۓ کیونکہ مقصد زبان کی تصحیح ہے ناکہ کسی شخص کی

3 Comments:

At 12/02/2005 10:19:00 PM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

بات تجویز سے آگے بھی بڑھے گی یا نہیں۔۔۔۔
جیڑا بولے او ہی بوؕا کھولے۔۔۔۔
اب آپ ہی یہ کام شروع کرے۔۔۔۔۔
املا کی غلطی ہو تو پیشگی معذرت

 
At 12/02/2005 10:19:00 PM, Blogger Shoiab Safdar Ghumman said...

بات تجویز سے آگے بھی بڑھے گی یا نہیں۔۔۔۔
جیڑا بولے او ہی بوؕا کھولے۔۔۔۔
اب آپ ہی یہ کام شروع کرے۔۔۔۔۔
املا کی غلطی ہو تو پیشگی معذرت

 
At 4/06/2008 04:09:00 AM, Blogger Madhu said...

By typing in Urdu search the web using Yanthram.
http://www.yanthram.com/ur/

 

Post a Comment

<< Home