Thursday, June 22, 2006

شاہ سے زيادہ شاہ کےمُخلِص

انگريزی کی ضربُ المثل مشہور ہے More loyal to the king than the king اور ہمارے مُلک ميں ہر طرف اس پر عمل ہوتا نظر آتا ہے بلکہ يوں کہيئے کہ اس پر عمل کرنے کيلئے دوڑ لگی ہوئی ہے ۔ ميں نے 20 جون کو لکھا تھا کہ بلاگسپاٹ نہيں کھُل رہا ۔ تحقيق پر معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی اے نے تو بلاگسپاٹ پر سے پابندی کب کی اُٹھا دی ہوئی ہے ۔ اب ايک محکمہ آئی ٹی آئی جو کراچی ميں واقع ہے اور انٹرنيٹ ٹريفِک کنٹرول کرتا ہے وہ کرتب دِکھا رہا ہے اور ڈھيٹائی کی حد يہ ہے کہ ميرے آئی ايس پی کی طرف سے 16جون سے روزانہ ای ميل بھيجی جا رہی ہيں مگر کوئی جواب نہيں آ رہا ۔ بہر حال آئی ٹی آئی کا پيچھا کيا جا رہا ہے ۔
۔
آئی ٹی آئی کے سيدھا ہونے تک جو بلاگرز يا قارئين بلاگسپاٹ والے بلاگ کھول نہيں پا رہے وہ مندرجہ ذيل ميں سے کسی ايک طريقہ سے بلاگسپاٹ والے بلاگ براہِ راست کھول سکتے ہيں ۔ اس طريقہ سے اگر اپنا بلاگسپاٹ والا بلاگ کھولا جائے تو اپنے بلاگ کے لِنکس ميں لکھے بلاگسپاٹ والے سب بلاگ براہِ راست اُن پر کلِک کر کے کھولے جا سکتے ہيں ۔ مثال کے طور پر ميرا بلاگ مندرجہ ذيل يو آر ايلز سے کھُلتا ہے
OR

0 Comments:

Post a Comment

<< Home