Saturday, December 17, 2005

چاء کی دریافت کب ہوئی اور ٹی کیسے بنی ؟

پہلی قسط ۔ ہند و پاکستان کونسی چائے پی جاتی تھیں دوسری قسط ۔ چائے اور انگریز کی مکّاری
تیسری قسط
چاۓ کی دریافت آج سے 4740 سال قبل ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ چین (شین یا سین) میں شہنشاہ دوم شین نونگ ( 2737 سے 2697 قبل مسیح) نے علاج کے لئے دیگر جڑی بوٹیوں کے ساتھ چاء بھی دریافت کی ۔ شین نونگ کا مطلب ہے چین کا مسیحا ۔ چاء ایک سدا بہار جھاڑی کے پتّوں سے بنتی ہے ۔ شروع میں سبز پتوں کو دبا کر ٹکیاں بنا لی جاتیں جن کو بھون لیا جاتا تھا ۔ استعمال کے وقت ٹکیہ کا چورہ کر کے پیاز ۔ ادرک اور مالٹے یا سنگترے کے ساتھ ابال کر یخنی جس کو انگریزی میں سوپ کہتے ہیں بنا لی جاتی اور معدے ۔ بینائی اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے پیا جاتا ۔ ساتویں صدی میں چاء کی ٹکیہ کا چورا کر کے اسے پانی میں ابال کر تھوڑا سا نمک ملا کر پیا جانے لگا ۔ یہ استعمال دسویں صدی کے شروع تک جاری رہا ۔ اسی دوران یہ چاء تبت اور پھر شاہراہ ریشم کے راستے ہندوستان ۔ ترکی اور روس تک پہنچ گئی
۔
سال 850 عیسوی تک چاء کی ٹکیاں بنانے کی بجائے سوکھے پتوں کے طور پر اس کا استعمال شروع ہو گیا ۔ دسویں یا گیارہویں صدی میں چاء پیالہ میں ڈال کر اس پر گرم پانی ڈالنے کا طریقہ رائج ہو گیا ۔ جب تیرہویں صدی میں منگولوں یعنی چنگیز خان اور اس کے پوتے کبلائی خان نے چین پر قبضہ کیا تو انہوں نے چاء میں دودھ ملا کر پینا شروع کیا ۔ عجیب بات یہ ہے کہ مارکوپولو نے اپنی چین کے متعلق تحریر میں چاء یا چائے کا کوئی ذکر نہیں کیا ۔ کیا مارکو پولو واقعی چین گیا تھا ؟
۔ جسے آج ہم بھی مغربی دنیا کی پیروی کرتے ہوئے ٹی کہنے لگے ہیں اس کا قدیم نام چاء ہمیں 350 عیسوی کی چینی لغات یعنی ڈکشنری میں ملتا ہے ۔ شروع میں یورپ میں بھی اسے چاء (Chaw)ہی کہا جاتا تھا ۔ چھٹی یا ساتویں صدی میں بدھ چین سے چاء کوریا میں لے کر آئے ۔ کوریا میں کسی طرح ۔ سی ایچ ۔ کی جگہ ۔ ٹی ۔ لکھا گیا ۔ ہو سکتا ہے اس زمانہ کی کورین زبان میں ۔ چ ۔ کی آواز والا حرف ۔ ٹی ۔ کی طرح لکھا جاتا ہو ۔ دوسری تبدیلی یہ ہوئی کہ چاء کو Tay لکھا گیا ۔ اسطرح یورپ میں چاء ۔ ٹی اور ٹے ۔ بن گئی ۔ جرمنی میں اب بھی چاء کو ٹے کہتے ہیں ۔ باقی انشا اللہ آئیندہ

7 Comments:

At 12/17/2005 11:41:00 AM, Blogger Saqib Saud said...

اسلام علیکم

اجمل صاحب آپ کی چاۓ کے بارے میں تحقیق نہایت عمدہ ہے۔


کیا میں اسے http://ur.wikipedia.org پر چھاپ سکتا ہوں؟

(وہاں چھاپنے کے بعد آپ کے اس تحریر کے حقوق ختم ہو جائیں گے (صرف وکی پر))

http://www.gnu.org/copyleft/fdl.html

 
At 12/17/2005 11:41:00 AM, Blogger Saqib Saud said...

اسلام علیکم

اجمل صاحب آپ کی چاۓ کے بارے میں تحقیق نہایت عمدہ ہے۔


کیا میں اسے http://ur.wikipedia.org پر چھاپ سکتا ہوں؟

(وہاں چھاپنے کے بعد آپ کے اس تحریر کے حقوق ختم ہو جائیں گے (صرف وکی پر))

http://www.gnu.org/copyleft/fdl.html

 
At 12/17/2005 11:41:00 AM, Blogger Saqib Saud said...

اسلام علیکم

اجمل صاحب آپ کی چاۓ کے بارے میں تحقیق نہایت عمدہ ہے۔


کیا میں اسے http://ur.wikipedia.org پر چھاپ سکتا ہوں؟

(وہاں چھاپنے کے بعد آپ کے اس تحریر کے حقوق ختم ہو جائیں گے (صرف وکی پر))

http://www.gnu.org/copyleft/fdl.html

 
At 12/17/2005 03:05:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

ثاقب سعود صاحب
ابھی صبر سے کام لیجئے ۔ مجھے پورا لکھنے دیجئے پھر اس بارے میں غور کریں گے ۔

 
At 12/18/2005 01:41:00 AM, Blogger Asma said...

In french tea is written as "the " and pronounced as tay ... as ت.

 
At 12/18/2005 07:49:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اسماء صاحبہ
آپ نے درست کہا ہے ۔ جرمنی میں ٹے اس طرح لکھتے ہیں
Tee

 
At 12/18/2005 12:00:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بہت خوب

 

Post a Comment

<< Home