ميں بلاگسپاٹ پر سے حکومتی پابندی ہٹوانے کے لئے مارچ 2006 سے کوشاں ہوں ۔ ميں نے پی ٹی اے کو خط لکھے اور اُن کے اعلٰی آفيسران کو ٹيليفون کر کے اُن کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ ميں نے يہ معاملہ اسلام آباد کے تين بڑے آئی ايس پيز يعنی مائيکرونيٹ براڈ بينڈ ۔ کامسيٹس اور ڈبليو او ايل کے ساتھ ذاتی سطح پر اُٹھايا اور اللہ کے کرم سے اُنہوں نے اس سلسلہ ميں بھرپور مدد کی ۔ پھر ميں نے چيف جسٹس سپريم کورٹ آف پاکستان کو براہِ راست خط بھيجا جس ميں ساری تفصيل سمجھانے کی کوشش کی اور اپنے دونوں بلاگز کے علاوہ کچھ اور بلاگز کے پرنٹ بھی بھيجے ۔ اس سب کوشش کے نتيجہ ميں اللہ کی مہربانی سے بلاگسپاٹ پر سے پابندی اُٹھا کر صرف متعلقہ بلاگز کو بلاک کرنے کا فيصلہ ہوا ۔
*
ہفتہ عشرہ سے پھر مسئلہ پيدا ہو گيا ہے ۔ ميں نے فوری طور پر اپنے آئی ايس پی سے رابطہ کر کے کام اُس کے ذمہ کر ديا ۔ ٹيليفون پر جو کئی بار بات چيت ہوئی وہ تو ميں نے ريکارڈ نہيں کی البتہ نيچے خط و کتابت کے نتيجہ ميں آنے والی آخری ای ميل نقل کر رہا ہوں ۔
*
ميری درخواست ہے کہ سب بلاگر بالخصوص کراچی ميں رہنے والے يہ معاملہ مظہرالدين ۔ جنرل مينجر ۔ آئی ٹی انفراسٹرکچر ۔ کراچی کے ساتھ پورے زور شور سے اُٹھائيں اور بلاگسپاٹ سے پابندی اُٹھوائيں ۔
Mazharuddin Syed, General Manager, I.T. (Infrastructure), Karachi
*
سُنا نے کراچي والے جو چاہتے ہيں کروا ليتے ہيں ۔ يہ اُن کيلئے ايک چيلنج ہے ۔
.
Dear Mr Wahaj ul Siraj
Asslaam-o-alaikum
I fail to understand why my websites have been blocked and why I am not allowed to open websites which are NOT blosphemous.
My websites are http://iftikharajmal.blogspot.com and
Please look in to the facts. I do not need simple reply but unblocking of my websites
.
Allah Hafiz
.
Engr Prof Iftikhar Ajmal Bhopal
.
.
----- Original Message -----
Sent: Thursday, June 22, 2006 10:15 AM
Subject: FW: website blocked
From: Mazharuddin Syed [mailto:mazharuddin.syed@ptcl.net.pk]
Sent: Thursday, June 22, 2006 10:07 AM
To: Wahaj us Siraj
Subject: Fw: website blocked
As Salam Alaikum
on 27-02-2006 a s per directive of PTA letter# 02-Misc/2006(ISP)/ENF/PTA dated:27-02-2006 . Inconvenience regretted. Pl. feel free to contact me for quarries about ITI kr
.
Regards
Mazharuddin Syed
General Manager
I.T. Infrastructure
Karachi
2 Comments:
بہت زبردست محترم!
کوشش جاری رکھئے گا اللہ بہتر کرے گا میں نے بھی ان کو میل کر دی مگر اس کے لئے کوئی اجتماعی کوشش کرنی ہو گی ایسے کام نہیں بنے گا، میرے گھر کا فون خراب ہے کل سے جیسے ہی ٹھیک ہوتا ہے میں اس موضوع کو مذید دیکھوں گا ۔۔۔ انشاءاللہ
منير احمد طاہر صاحب
جزاک اللہ ۔ آپ کا خيال ٹھيک ہے ۔ اجتماعی کوشش اس مہم ميں زور پيدا کرے گی ۔
Post a Comment
<< Home