Friday, August 04, 2006

بلاگرز کی مدد فوراً چاہيئے

ميں کئی دن سے اپنے اس بلاگ پر تصوير پوسٹ نہيں کر پا رہا ۔ يہ بلاگسپاٹ کا بلاگ ہے ۔ ميں پوسٹ کرنے والے صفحہ کی ٹول بار ميں تصوير پر کلِک کرتا ہوں تو اَپ لوڈ اِميج والا فارم کھُل جاتا ہے ۔ اس فارم پر ميں براؤز کے ذريعہ فائل نمبريا يو آر ايل کے سامنے يو آر ايل لکھ کر اَپ لوڈ اِميج پر کلِک کرتا ہوں پھر دوسرا فارم کھُل جاتا ہے اُس ميں ڈَن پرکلِک کرتا ہوں مگر تصوير پوسٹ نہيں ہوتي ۔ حالانکہ ميں پہلے درجنوں تصويريں اور سلائيڈ شو بھی پوسٹ کر چکا ہوں از راہِ کرم ميری مدد فرمائيے ۔ مہربانی فرما کر جلد از جلد ۔ شکريہ

8 Comments:

At 8/04/2006 04:57:00 PM, Blogger Attiq-ur-Rehman said...

جناب کچھ ایسا ہی مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے اپنی پرسوں کی تحری یہ منظر آپ اپنی داستان ہیں کے ساتھ میں نے کئی تصاویر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ہوسکیں۔ میرا خیال تھا شاید میرے نیٹ میں کوئی مسئلہ ہے اب آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو اس کا مطلب ہے یہ بلاگر ڈاٹ کام کی خرابی ہے میرے خیال میں ان کو میل کر کے اپنا مسئلہ بیان کرنا چاہیے۔

 
At 8/04/2006 06:45:00 PM, Blogger خاور کھوکھر said...

جناب عالی ميں نے يە تصوير تجرباتی طور پر ابهی ەی آپ لوڈ کی ەے ـ
مجهے تو کوئىدقت پيش نەيں آ'يى
http://khawarking.blogspot.com/2006/08/blog-post.html

 
At 8/04/2006 07:11:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

عتيق الرّحمٰن صاحب
ميرا خيال بھی يہی ہے کہ بلاگر کے سرور ميں کوئی گڑبڑ ہے ۔ ديگر ميرے خيال ميں بلاگر کو ای ميل نہيں بھيجی جا سکتی ۔ ايک گروپ ہے اس کے رکن بن کر وہاں مسئلہ لکھا جا سکتا ہے اگر آپ کو بلاگر کا ای ميل ايڈريس معلوم ہو تو مجھے بھی بتايئے گا ۔

خاور صاحب
يہ مسئلہ پچھلے چار پانچ دن سے ہے ۔ آپ بھی ٹھيک کہتے ہيں ۔ کل اتفاق سے ميں نے بھی دو تصويريں پوسٹ کر دی تھيں وہ ڈرافٹ کے طور پر محفوظ ہيں ۔ ۔ہو سکتا ہے بلاگسپاٹ کی جو بلاکنگ پی ٹی سی ايل نے گيٹ وے پر کی ہوئی ہے يہ اُس کا نتيجہ ہو ۔

 
At 8/04/2006 09:25:00 PM, Anonymous Anonymous said...

سلام

انکل یہ بلاگر کا مسلہ نہیں پی ٹی سی ایل کی حرکت ہے

خاور کنگ کی تصویر بھی نہیں آ رہی

 
At 8/04/2006 09:29:00 PM, Blogger urdudaaN said...

جناب،

کل رات کمپنی سے پوسٹ کرتے وقت مجھے بھی یہ مسئلہ درپیش آیا تھا۔ اور ایک بار ثانوی فارم بھی نظر آیا تھا۔
ابھی دوبارہ کوشش کرنی ہے۔

 
At 8/05/2006 06:41:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

صاحبِ بدتميزياں
خاور صاحب کی تصوير پوسٹ ہونے کے بعد نظر نہ آنے کی دو وجوہ ہو سکتی ہيں ۔ اول کہ انٹرنيٹ بہت سُست چل رہا ہو ۔ دوم کہ بلاگر کے سرور ميں کوئی مسئلہ ہو

اُرود دان صاحب
غور کيا جائے تو بلاگر کا سرور تقريباً ايک ماہ سے کوئی نہ کوئی گڑبڑ کر رہا ہے ۔ تصوير پوسٹ کرنے ميں کاميابی ہو جائے تو مجھے مطلع کيجئے گا

 
At 8/07/2006 12:05:00 PM, Blogger urdudaaN said...

janaab,

main apne blog par kaamyaabi se tasweeren post karsaka. aap bhi koshish karsakte haiN.

 
At 8/07/2006 03:40:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
مُطلع کرنے کا شکريہ ۔ کبھی کبھار ايک تصوير پوسٹ ہو جاتی ہے ليکن مئلہ حل نہيں ہوا

 

Post a Comment

<< Home