Sunday, July 16, 2006

صلاحِ عام

ميں نے ايک لائحہ عمل بنا رکھا ہے جس پر عمل کرنے کی ميں پوری کوشش کرتا ہوں ۔ سوچا کہ اِسے قارئين کی نذر کيا جائے کہ شائد کوئی مہربان اسے بہتر بنانے کيلئے اپنی عُمدہ تجويز سے مُجھے نوازيں ۔ يہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس ميں سے کوئی عمل کسی قاری کو پسند آجائے اور وہ اُسے اپنا کر ميرے حق ميں دعائے خير کريں ۔ بولنے اور لکھنے ميں ہميشہ شُستہ زبان استعمال کی جائے ۔ [اس سے سُننے والے والے پر اچھا اثر پڑتا ہے] کسی فرد کی ذاتی خامياں سب کے سامنے بيان نہ کی جائيں ۔ [ايسا کرنے سے اشتعال پيدا ہوتا ہے ۔ ويسے بھی کسی کی ذاتی خامياں سرِعام بيان کرنا مہذّب انسان کو زيب نہيں ديتا] کسی گروہ يا جماعت کے غلط اقدامات اُجا گر کرتے ہوئے ذاتيات کو بيچ ميں نہ آنے ديا جائے ۔ {کيونکہ اس سے بات کرنے يا لکھنے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے] اشتعال انگيزی کے جواب ميں صبر سے کام ليا جا ئے ۔ [ايسا رويّہ اشتعال انگيزی کرنے والے کو اپنے رويّے پر غور کرنے پر مجبور کرتا ہے] کسی فرد کے بد زبانی کرنے پر خاموشی اختيار کی جائے ليکن اگر جواب دينا ضروری ہو تو تحمل اور شائستگی کے ساتھ جواب ديا جائے ۔ [ايسا کرنا بد زبانی کرنے والے ميں بات سُننے کا رُحجان پيدا کرتا ہے] * ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com میرا انگريزی کا بلاگ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔Hypocrisy Thy Name مندرجہ ذیل یو آر ایلز ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ http://hypocrisythyname.blogspot.com http://iabhopal.wordpress.com

15 Comments:

At 7/16/2006 09:04:00 AM, Anonymous Anonymous said...

نہایت اچھا اور اعلیٰ لائحہ عمل!!!! اچھی چیز ہمیشہ کمیاب ہوتی ہے

 
At 7/16/2006 01:14:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صفدر صاحب
شکريہ ۔ مگر ميں اُس اعلٰی دماغ شخص کی انتظار ميں ہوں جو اس پر تنقيد کرے تاکہ ميں اپنے لئے اس سے بہتر ہدف قائم کر سکوں

 
At 7/16/2006 03:26:00 PM, Anonymous Anonymous said...

اچھا لائحہ عمل بنایا ہے آپ نے ۔ شاید مجھ جیسے اعلی دماغ والے کا ہی انتظار تھا

 
At 7/16/2006 04:13:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
خوش آمديد ۔ ليکن آپ نے تو تعريف کردی ۔ اعلٰی دماغ کی شرط ميرے لائحہءِ عمل پر تنقيد کرنا ہے ۔

 
At 7/16/2006 04:15:00 PM, Blogger میرا پاکستان said...

ہم يہ بھي کرسکتے ہيں کہ بيہودہ لوگوں کے ساتھ بحث ميں الجھنے کي بجاۓ ان کا مشترکہ بائيکاٹ کریں اور جہاں تک ہوسکے درگزر کريں۔
ہميں يعني اردو بلاگنگ کي کميونٹي کو ملکر معيار سے گري ہوئي تحريروں کے مصنفوں کي اصلاح کيلۓ مفيد مشورے دينے ہوں گے اور اگر صاحبِ تحرير ذرا بھي شعور والے ہوۓ تو باز آجائيں گے۔
ہمارے قلم نے جب بھي کہيں لغزش کي ہے اور ہميں ذکريا جيسے لوگوں نے اصلاح دي ہے تو ہم نے ہميشہ ان کي راۓ کو عزيز جانا ہے اور آئيندہ مزيد احتياط کرنے کا عہد کيا ہے

 
At 7/16/2006 05:13:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

افضل صاحب
اگر بائيکاٹ کر ديا جائے تو اِصلاح کا راستہ بند ہو جائے گا ۔ براہِ راست مشورہ بہت کم لوگ قبول کرتے ہيں ۔ آج کے زمانہ ميں بالواسطہ مشورہ ہی ايک راستہ ہے ۔ سو ميں نے وہی اختيار کيا ۔ اگر اسی طرح باقی لوگ بھی اپنے اپنے بلاگ پر لکھيں تو دُشنام ترازی کرنے والا اس پر غور کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے ۔ خاور صاحب کے بلاگ پر آپ سے پہلے عتيق الرّحمٰن صاحب کا تبصرہ ہے ۔ آپ نے شائد پڑھا ہو ۔ اگر کوئی خود لکھنا نہ چاہے تو ايسا بھی کيا جا سکتا ہے ۔ اپنی غلطی مان لينا بڑے دِل کی بات ہے ۔ ميری غلطی نہ بھی ہو اور دوسرا جذباتی ہو رہا ہو تو ميں کہہ ديتا ہوں کہ بھائی ميری غلطی ہے ميں معذرت خواہ ہوں ۔

 
At 7/16/2006 08:06:00 PM, Anonymous Anonymous said...

کس کس کا بائیکاٹ کروگے؟ اردو کمیونٹی پر صرف اور صرف اجمل صاحب اور افضل صاحب کو پڑھ لینا کافی ہے؟

 
At 7/16/2006 10:11:00 PM, Anonymous Anonymous said...

توبہ استغفار
آپکو کس نے کہ دیا ہم پہلا نمبر لینا چاہتے ہیں۔ میں نے تو ان صاحب کو ہمیشہ در گزر کیا وہ تو جب انہوں نے لکھا کہ میری تحریر ان پر تنقید ہے تب میں نے ان کو سمجھانے کی کوشش کی ۔
میں نے تو کوئی دعویٰ نہیں کیا کہ ہم "اصلی اور وڈے" بدتمیز ہیں پھر بھی ہم بھی پس رہے ہیں۔

ہماری بدتمیزیاں اس حد تک بڑھ گئیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر بھی ناراض ہو گیا ہے۔ ویسے تو میرا بلاگ کسی کام کا نہیں فضول سا ہے پھر بھی وقت ضائع کرنا ہو تو فائر فاکس سے وزٹ ہو جاتا ہے۔

 
At 7/17/2006 05:33:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
آپ مُجھ پر کيوں برس پڑے ہيں ميں نے تو بائيکاٹ کی مُخالفت کی ہے ۔ اصلاح معاشرہ کی خاطر اچھی باتيں لکھنا کوئی جُرم نہيں ہے بشرطيکہ کسی کا نام نہ لکھا جائے ۔
پڑھنا کيا چاہئيے يہ تو قاری کی مرضی ہوتی ہے لکھنے والے کی نہيں ۔ آپ بتائيے کہ يہ اچھی بات ہے کہ کسی شخص کی ذاتی خامياں بر سرِ عام کہی يا لکھی جائيں ؟

 
At 7/17/2006 06:43:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

بدتميز نام والا بلاگ
مُجھے اچھی طرح ياد ہے کہ ميں نے ايک بار آپ کا بلاگ کھول کر وہاں پرتبصرہ لکھا تھا ۔ اب کھولنے لگتا ہوں تو ميرا کمپيوٹر ہی پھنس جاتا ہے ۔ مسئلہ ميری سمجھ ميں نہيں آ رہا ۔ميں فائر فاکس انسٹال نہيں کرنا چاہتا ۔ آپ اپنے بلاگ کا يو آر ايل يہاں لکھ ديجئے تو شائد مجھے کھولنے ميں آسانی ہو ۔
مسئلہ اصلی اور وڈے کا نہيں بلکہ ميں يہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ کہ وہ کون ہے جس نے کئی دن پہلے ميرے بلاگ پر تبصرہ کيا اور پھر ميں نے اُس کے بلاگ پر تبصرہ کيا ۔ ويسے تبصرہ ٹھيک ہی تھا ۔

 
At 7/17/2006 09:04:00 AM, Anonymous Anonymous said...

فائر فاکس نہیں انسٹال کرنا چاہتےؕ۔ ہمم پھر تو نہیں اوپن ہوگی میں فروری سے کوشش کر رہا ہوں اور ایم ایس این اس کو نہیں ٹھیک کر سکا میں نے ایم ایس این کو مطلع کر دیا تھا چھ مہنے ہونے کو ہیں انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا۔
میں نے تو آج ہی تبصرہ کیا تھا اس کا مطلب جس کی ّآپکو تلاش ہے وہ دوسرے صاحب ہیں۔

میرا بلاگ ایڈریس یہ ہے پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں نہیں کھلے گا۔
http://d.game.spaces.msn.com

 
At 7/17/2006 08:46:00 PM, Anonymous Anonymous said...

عالیجاہ ـ میرے کہنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر ایکدوسرے کے خلاف لکھنا شروع کردیں تو باقی صرف افضل صاحب اور اجمل صاحب ہی کو پڑھنا پڑے گا ـ اگر کسی کو اُردو کمیونٹی سے نکالنے کی بات ہو رہی ہے تب یہ غلط ہے ورنہ آپ کو اُسکی تحریریں نہیں پڑھنی چاہئے ـ جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ میری تحریریں اکثریت کی سمجھ سے باہر ہیں، تبھی اپنے بلاگ فیڈ کو سیارہ کیلئے بند کردیا تھا اِس سے پہلے کہ میرا بائیکاٹ کر دے ـ

 
At 7/18/2006 09:55:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب
ميں آپ کی تحرير کو غلط سمجھا اس کيلئے معذرت خواہ ہوں ۔ اسی لئے تو کہتے ہيں کہ آمنے سامنے بات کرنے اور خط لکھنے ميں فرق ہوتا ہے ۔

 
At 7/19/2006 01:16:00 PM, Anonymous Anonymous said...

شاید آپ کی اس
http://www.pkblogs.com/iftikharajmal/2006/05/blog-post_22.html
تحریر میں بھی کسی کے لئے کوئی ایسا ہی پیغام تھا!!! کہاں تک پہنچا یہ پیغام؟؟؟؟

 
At 7/19/2006 07:32:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعيب صاحب

وَ مَا علَينَا اِلْاَلْبَلَاغ

 

Post a Comment

<< Home