Saturday, August 05, 2006

ميرے لڑکپن کے شُغل

ميں نے 9 سال کی عمر ميں ايک دفعہ پتنگ اُڑائی اور وہ ساری عمر کے لئے کافی ہو گئی ۔ بنٹے يا بلور يا گولياں اور اخروٹ وغيرہ کبھی نہيں کھيلے ۔ گلی ڈنڈا تھوڑا بہت کھيلا وہ بھی جب ميں تيرہ چودہ سال کا تھا ۔ دسويں جماعت تک ہاکی اور ايف ايس سی ميں باسکٹ بال کھيلی البتہ چِڑی چھِکا [Badminton] ٹيبل ٹينس اور سکواش بہت عرصہ کھيلے ۔ ميرے مشاغل ڈرائينگ ۔ مصوّری اور پھول پتيوں اور بيلوں کے نمونے کڑھائی يا کشيدہ کاری کيلئے بنانا تھے۔ انسان کی تصوير کبھی بنانے کی کوشش نہ کی ۔ اگر کسی نے مجبور کيا يعنی ميری مصوّری کو چيلنج کيا تو پندرہ سيکنڈ ميں چہرے کی بجائے سَر کے پچھلے حصے کی تصوير بنا دی ۔ ايف ايس سی يعنی انٹرميڈئٹ کا امتحان دينے کے بعد رياضی کی شعبدہ بازی ميں پڑ گيا ۔ ميں 1986 عيسوی ميں آپريشنز ريسرچ اور کوانٹی ٹيٹِو ٹيکنِيکس کا کورس [Operations Research & Quantitative Techniques Course] کر رہا تھا تو ميں نے ايک مذاحيہ نظم لکھی تھی ۔ اُسے ڈھونڈ رہا تھا ۔ وہ تو نہ ملی مگر ميری ايف ايس سی کے امتحان کے بعد کی شعبدہ بازی کے چند نمونے مل گئے ۔ ان ميں سے تين حاضرِ خدمت ہيں 7 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 54 77 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 544 777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 5444 7777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 54444 77777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 544444 777777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 5444444 7777777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 54444444 77777777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 544444444 777777777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 5444444444 7777777777 ضرب 7 جمع 5 برابر ہے 54444444444 دس تک ميں نے لکھ ديئے ہيں ۔ آپ چاہے جہاں تک چلے جايئے ۔ کم پڑھا لکھا آدمی بڑی رقموں کو ضرب کيسے دے ؟ مثال کے طور پر 89 کو 67 سے ضرب دينا ہے تو ان دونوں ہندسوں کو برابر تھوڑے فاصلہ پر لکھ ليجئے ۔ اب ايک ہندسے کو 2 سے تقسيم کر کے حاصل تقسيم نيچے لکھ ليجئے ۔ پھر حاصل تقسيم کو 2 سے تقسيم کيجئے ۔ يہ عمل دُہراتے جايئے حتٰہ کہ حاصل تقسيم 1 آجائے ۔ جو حاصل تقسيم جُفت نہ ہو يعنی طاق ہو اُس کو 2 پر تقسيم کرنے سے پہلے اس ميں سے 1 منہا کر کے اُسے جُفت بنا ليجئے ۔ اب دوسرے ہندسہ کو 2 سے ضرب ديکر حاصل ضرب اُس کے نيچے لکھ ليجئے ۔ پھر حاصل ضرب کو 2 سے ضرب دے کر حاصل ضرب نيچے لکھ ليجئے ۔ يہ عمل اتنی بار دہرايئے جتنی بار تقسيم کيا تھا ۔ اب جو حاصل ضرب کی رقم جُفت حاصل تقسيم کے سامنے ہے اُسے کاٹ ديجئے اور جو حاصل ضرب بقايا بچيں انہيں جمع کر ليجئے ۔ جواب ہے 5963 89 . . . . . . . . 67 . . . . . . . . . 67 44 . . . . . . . 134 22 . . . . . . . 268
11 . . . . . . . 536 . . . . . . . . .536 5 . . . . . . .. 1072 . . . . . . . .1072 2 . . . . . . .. 2144 1 . . . . . . .. 4288 . . . . . . . .4288 . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .---------- . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .5963
گنتی 4 چوکوں کی مدد سے .
.
.
.
.
.
. ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com/ میرا انگريزی کا بلاگ ۔ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ مندرجہ ذیل یو آر ایلز ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ Hypocrisy Thy Name http://hypocrisythyname.blogspot.com/ http://iabhopal.wordpress.com/

13 Comments:

At 8/05/2006 03:10:00 PM, Blogger میرا پاکستان said...

آخر کار آپ نے تصوير پوسٹ کرہي دي۔
جہاں تک کھيل کھيلنے کا تعلق ہے يہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کي پرورش کس ماحول ميں ہوئي ہے۔ ہمارے جيسے لوگ اگر ديہات يا پھر قصبوں ميں پلے بڑھيں گے تو پھر گلي ڈنڈا، اخروٹ، ڈبياں اور بنٹے ہي کھيلں گے۔ ہم نے جب ہاکي کھيلنا شروع کي تو سب سے پہلي ہاکي جو پکڑي وہ درخت کي شاخ سے خود بنائي تھي اور بازار سے لکڑي کا بال خريدا تھا۔ کرکٹ ہم نے ٹينس بال سے کھيلنا شروع کيا۔ پھر ايک وقت وہ بھي آيا کم ہم سارے سازوسامان سے ليس ہوکر يونيورسٹي کي ٹیم کے کيپٹن بنے اور تورنامنٹ بھي جيتے۔
ايک اور گيم ہوتي تھي جو صرف ديہاتوں ميں کھيلي جاتي تھي اسے کہتے تھے ڈًگي۔ لڑکے گھر سے آگ جلانے والي لکڑياں اکٹھي کر کے ميدان ميں لے آتے تھے۔ زمين پر ايک لکير ڈالي جاتي تھي اور پھر ايک لڑکاجتني دور ہو سکے اپني لکڑي پھينکتا تھا اور دوسرا اسے اپني لکڑي سے نشانہ باندھ کر لکير کے دوسري طرف لے جانے کي کوشش کرتا تھا۔ اس طرح باري باري وہ لکڑي کو نشانہ لگاتے رہتے تھے اور آخر کار ايک لڑکا جيت جاتا تھا۔

 
At 8/05/2006 03:30:00 PM, Anonymous Anonymous said...

This comment has been removed by a blog administrator.

 
At 8/05/2006 03:48:00 PM, Anonymous Anonymous said...

This comment has been removed by a blog administrator.

 
At 8/05/2006 03:49:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بہت خوب ، تو آپ بھی ریاضی دان نکلے۔
Here is my little work for your intrest.
suppose x,y,z are integer from 0-9
and x=z-2
y=z-1
number1=xyz
number2=zyx then
number1*number2 is always divisible by z
examples
123*321=39483 divisible by 3
234*432=101088 divisible by 4
345*543=187335 divisible by 5
456*654=298224 divisible by 6
567*765=433755 divisible by 7
678*876=593928 divisible by 8
etc

 
At 8/05/2006 03:51:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

افضل صاحب
آج کی پوسٹ پہلے سے محفوظ کی ہوئی تھی ۔ آج ويسے درجن بار کوشش کے بعد ايک تصوير پوسٹ کرنے ميں کامياب ہوا ليکن دوسری نہ کر سکا۔
گاؤں ميں ميں نے لڑکوں کو کئی کھيل کھلتے ديکھا جو شہنر ميں نہيں کھيلے جاتے ۔ ايک ٹاہلی ٹپ بھی تھا جس ميں لکڑی پھينک کر سب درخت پر چڑھ چاتے ہيں اور ايک لڑکا لکڑی واپس لا کر پھر درخت پر چڑھے لڑکوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔

راہا صاحب
بہت خوب ۔ تو گويا آپ رياضی دان ہيں ۔ ايک شائد ٹائيپِنگ کی غلطی ہے
If x = z - 2 and y = z - 2
then x = y which does not fit in.

 
At 8/05/2006 04:04:00 PM, Anonymous Anonymous said...

This comment has been removed by a blog administrator.

 
At 8/05/2006 04:54:00 PM, Anonymous Anonymous said...

جی ہاں ٹائیپنگ کی غلطی ہے۔
اچھا یہ بتائے کہ اگر کوئی شخص ریاضی کا فارمولا دریافت کرتاہے تو اس کو کہاں پبلشں کروائے،
جس طرح ieee میں لوگ پیپر بھیجتے ہیں۔

 
At 8/06/2006 08:22:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

راجہ صاحب
يہ تو پتہ کرنا پڑے گا ۔ ضرور رياضی دانوں کا بھی کوئی مجلّہ ہو گا

 
At 8/07/2006 12:19:00 PM, Blogger urdudaaN said...

mohtaram,

aap ko saalgiraah bohat mubaarak ho.

(tum = aap)
tum jiyo hazaaroN saal
saal ke din hoN pachaas hazaar

 
At 8/07/2006 03:36:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
آپ کا بہت بہت شکريہ ۔
اور ہاں ۔ يہ آپ نے اُردو انگريزی ميں کيوں لکھنا شروع کر دی ہے ؟ کوئی مسئلہ ہے کيا ؟

 
At 8/07/2006 05:51:00 PM, Blogger Attiq-ur-Rehman said...

السلام علیکم:۔ گویا آپ بچپن میں بھی جینئس تھے۔
سالگرہ مبارک ہو۔

 
At 8/07/2006 06:53:00 PM, Blogger urdudaaN said...

waise to ghar ke laptop se (raat) ya apne daftar ke desktop se (din) tabsere karta hoon. Aaj kisi doosre daftar meiN paRa hoon, jahaan unipad naheen hai, isiliye aaj khate-roman-urdu likh raha hoon.

 
At 8/08/2006 09:18:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

عتيق الرّحمٰن صاحب
السّلام عليکم و رحمة اللہ
بہت شکريہ ليکن يہ آپ کا حُسنِ زن ہے نہ کہ ميری خوبی ۔ سلاگرہ کی مبارک کا بھی شکريہ ۔
جہاں تک بچپن ميں ذہين ہونے کا تعلق ہے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے سوائے لاکھوں ميں ايک کے سب کو کو ذہين پيدا کيا ہے مگر انسان اپنے دماغ کے غلط استعمال سے کُندذہن ہو جاتا ہے کيونکہ اُس کی توجہ غلط کاموں کی طرف رہتی ہے ۔

 

Post a Comment

<< Home