Friday, August 11, 2006

بلاگسپاٹ کی قلابازياں

ميں نے 2 اگست کو لکھا تھا کہ بلاگسپاٹ بغير کسی پروکسی کے استعمال کے براہِ راست کھُلنا شروع ہوگيا ليکن ہوا يہ کہ اگلے ہی دن پھر بلاگسپاٹ کو بلاک کر ديا گيا ۔ آج صبح حادثہ کے طور پر ميں نے اُردو سيّارہ ميں شعيب صفدر صاحب کی پوسٹ کے عنوان پر کلک کر ديا تو وہ فوراً کھُل گيا ۔ پھر ميں نے بلاگسپاٹ کے کئی دوسرے بلاگ پراہِ راست کلک کر کے کھولے اور کھُل گئے ۔ البتہ بلاگسپاٹ پر تصوير پوسٹ کرنا ابھی تک مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ دو ہفتے سے ميں تصوير پوسٹ نہيں کر پا رہا ۔ بيچ ميں ايک آدھ بار اتفاق سے تصوير پوسٹ ہو گئی تھی ۔
۔
کاش کوئی مُجھ کو سمجھاتا ميری سمجھ ميں کچھ نہيں آتا
۔
مدد درکار ہے ۔ * ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com میرا انگريزی کا بلاگ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ Hypocrisy Thy Name مندرجہ ذیل یو آر ایلز ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ http://hypocrisythyname.blogspot.com http://iabhopal.wordpress.com

4 Comments:

At 8/11/2006 07:31:00 PM, Blogger urdudaaN said...

janaab,

maine to is hafte tasaaweer kamyaabi ke saath 'post' ki haiN.

http://urdudaan.blogspot.com/2006/08/blog-post_10.html

http://urdudaan.blogspot.com/2006/08/blog-post_08.html


aap ki mushkil sun kar hairat hu'ee.

 
At 8/13/2006 07:16:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
مجھے يہ بلاگر ہی کا مسئلہ لگتا ہے ۔ ميں بھی کبی کبھی تصوير پوسٹ کر پاتا ہوں ۔ مثال کے طور پر 11 اگست کو ميں نے بھی تصاوير پوسٹ کيں 12 اگست کو نہيں کر سکا

 
At 8/14/2006 12:18:00 PM, Blogger urdudaaN said...

Mohtaram,

Just a thought;
if u r using IE and it is blocking popups that could be a problem. It could be a problem even if some external popup blocker is in effect. It might be a good idea to add blogger in your trusted domains temporarily and see if it works.

I have been posting images to my blog without a hitch for the last 2 weeks. So, I doubt it is a blogger/blogspot problem.

 
At 8/15/2006 12:12:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
آپ کی ہمدردی اور راہنمائی کا ممنون ہوں ۔ ميں نے سب پاپڑ بيلے تھے مگر تصوير کبھی کبھی پوسٹ کر پاتا تھا

ميں عام طور پر فجر کی نماز کے بعد سے صبح ناشتے تک يعنی پاکستان کے صبح ساڑھے سات بجے تک کمپيوٹر پر کام کرتا ہوں ۔ ايک تو اُس وقت مغربی دنيا کے بہت سے لوگ بلاگر استعمال کر رہے ہوتے ہيں دوسرے بلاگر کے سرور ميں بھی گڑبڑ تھی ۔ اب آج تيسرا دن ہے کہ ميں روزانہ کئی تصاوير پوسٹ کرتا ہوں مگر مجھے کوئی رکاوٹ نہيں ہوئی ۔ يہ تصاوير ابھی شائع نہيں کيں ۔ ڈرافٹ کے طور محفوظ کی ہيں ۔

 

Post a Comment

<< Home