Sunday, August 27, 2006

اکبر بگٹی اور دو پوتے ہلاک

ہفتہ 26 اگست کو ايک فوجی آپريشن ميں نواب اکبر بگٹی اپنے دو پوتوں سميت ہلاک ہو گئے ۔
اس واقعہ کے خلاف کوئٹہ ميں زبردست مظاہروں کے بعد کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے ميں سرداری نظام کے نہ صرف حق ميں نہيں بلکہ سرداری نظام کا مخالف ہوں ليکن اس طرح نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت مُلک کے مفاد ميں بالکل نہيں ہے ۔ اس عمل سے جنرل پرويز مشرف کی حکومت کی حواس باختہ حماقتوں ميں ايک اور کا اضافہ ہو گيا ہے ۔ يہ واقع ايک خطرناک بغاوت کو جنم دے سکتا ہے ۔ يوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اس خُداداد مُلک کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہيں اور پرويز مشرف کو حقائق کا ادراک ہی نہيں ہے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہميں پاکستان اور اسلام کے دُشمنوں سے بچائے ۔ آمين ثم آمين

4 Comments:

At 8/27/2006 11:55:00 PM, Anonymous Anonymous said...

honestly speaking, I knew he'd to go. The frontier has to be restored. Bugti had to surrender. But I had not imagined him being killed just before election in such a way. yes, you're very right about this backfiring the already weak situation in Pakistani politics. Well, looks like I need to be worried more. Just when we recovered from rains, this had to come.

 
At 8/28/2006 06:21:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اعجاز صاحب
اللہ کرے ايسا نہ ہو مگر ميں اللہ ہی کی دی ہوئی عقل و نظر سے جو ديکھ رہا ہوں وہ پريشان کر دينے کيلئے کافی ہے ۔

 
At 8/28/2006 03:57:00 PM, Anonymous Anonymous said...

اجمل انکل، آپکی دعا میں ، میں اپکے ساتھ ھوں-
میں بھت شکر گذار ھوں آپکا کے آپ میرے اسپیس میں آئے اور اپنے رائے کا اظھار کیا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے شائد مسلسل تو سندھی ذبان میں لکھنا مشکل ھے، لیکن میں اپکے کھنے پے کچھ ن کچھ سندھی میں لکھتا رھوں گا، امید ھے اپکی آرا ، تجاویذ اور مشورہ میرے ساتھ رھینگے۔

 
At 8/29/2006 10:36:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

طارق کمال صاحب

آپ کا بہت شکريہ

 

Post a Comment

<< Home