Thursday, August 24, 2006

خبر دار ۔ جاسوس ميسنجر سے بچئے

مائيکروسافٹ ايم ايس اين ميسنجر کی بجائے ايک نيا ميسنجر ميدان ميں لايا ہے جس کی خوبيوں کا چرچا ہو رہا ہے ۔ اس کا نام ہے وِنڈوز لائيو ميسنجر ۔ ميں نے بھی اس سے مُستفيد ہونے کا سوچا اور اسے ايک ہفتہ قبل اپنے کمپيوٹر پر نصب کر ديا ۔ دو دن بعد اس ميں اور ميرے کمپيوٹر کے محافظ نارٹن ميں جنگ چھِڑ گئی ۔ ميں ميسنجر کھولنے کی کوشش کرتا تو وہ نہ کھُلتا ۔ وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ ميرے کمپيوٹر کا محافظ اُسے روک رہا تھا ۔ مُجھے ياد آيا کہ ميرا بيٹا زکريا جب دسمبر 2005 جنوری 2006 ميں يہاں تھا تو شرارتی سافٹ ويئر پکڑنے اور اُسے قيد کرنے والی سافٹ ويئر ميرے کمپيوٹر ميں نصب کر گيا تھا جو ميں نے اس ماہ ميں نہيں چلائی تھی ۔ ميں نے اُسے چلايا تو معلوم ہوا کہ وِنڈوز لائيو ميسنجر نے ميرے کمپيوٹر ميں ايک جاسوس بٹھا رکھا تھا جو ميرے کمپيوٹر کے متعلق معلومات مائيکروسافٹ کو بھيجنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ مجھے تعجب اس بات پر ہوا کہ مائيکروسافٹ ونڈوز کے مَينيو ميں 4 چيزيں تھيں ۔ ميسنجر شارٹ کَٹ ۔ ہوم ۔ فيڈبَيک اور ٹول بار ۔ ميں نے صرف شارٹ کَٹ نصب کيا تھا ۔ اُس کے باوجود جاسوس کو خفيہ طور پر ميرے کمپيوٹر ميں داخل کر ديا گيا تھا ۔ چنانچہ ميں نے اُسی وقت جاسوس پروگراموں کو قيد کيا اور وِنڈوز لائيو ميسنجر کو حذف کر کے 2005 والا پرانا ايم ايس اين ميسنجر نصب کر ديا ۔ * ميری يہ مواصلاتی بياض مندرجہ ذیل پتہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com میرا انگريزی کا بلاگ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ Hypocrisy Thy Name مندرجہ ذیل ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ http://hypocrisythyname.blogspot.com http://iabhopal.wordpress.com

2 Comments:

At 8/24/2006 05:02:00 PM, Blogger Jahanzaib said...

یہ ایک بِیٹا پروگرام ہے اور اس لئے مائیکروسافٹ کو اس کا فیڈ بیک چاہیے ہے تا کہ اس میں موجود اختیارات کو مزید بہتر بنایا جا سکے، ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے استعمال کی شرائط میں یہ بات موجود ہے، اور دوسرا کہ بِیٹا ورژن کے چند فیچر مائکروسافٹ کے سرور کے ذریعے ہی ممکن ہیں جیسے دو روابط کا آپس میں ایک شیرنگ فولڈر بنانا جس میں موجود فائلوں تک دوسری طرف والے کی رسائی ممکن ہے چاہے آپ آن لائن ہوں یا نہیں، ویسے اس میں اتنی پریشانی کی کوئی بات نہیں میں جب ھمیشہ مائکروسافٹ کی ویب سائٹ کو ٹرسٹد ویب سائٹ میں رکھتا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کبھی کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔

 
At 8/25/2006 06:30:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

جہانزيب اشرف صاحب
تشريف آوری کا شکريہ ۔ کئی ماہ پيشتر آپ نے زيادہ مصروفيت کا اظہار کيا تھا ۔ اب کيا صورتِ حال ہے ؟ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کو محنت کا دُگنا پھل دے ۔

يہ درست ہے کہ اس ميں فيڈ بيک کا بندوبست ہے ليکن ميں نے اُس ماڈيول کو اِنسٹال نہيں کيا تھا

 

Post a Comment

<< Home