Saturday, August 12, 2006

خوش قِسمت دادا

سالگرہ مبارک ہماری بہت پياری مِشَّيل
تم جيؤ ہزاروں سال ۔
ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ميری پياری پوتی پر اپنی رحمتيں نازِل کرے ۔ آمين ۔ آج دادا اور دادی کی جان [ابھی تک اکلوتی] پياری پوتی مِشَّيل [زکريا کی بيٹی] ماشاء اللہ دو سال کی ہو گئی ہے ۔ ۔ مِشَّيل جب دسمبر 2005 ميں پہلی بار پاکستان آئی تو خيال تھا کہ امريکی ماحول يعنی اکيلا رہنا کی وجہ سے وہ پاکستان کے ماحول اور ہم سے گھبرائے گی ليکن اُس نے ثابت کر ديا کہ "جو کھينچتی ہے تُجھ کو وہ خون کی کشش ہے"۔ اسلام آباد ايئرپورٹ پر سامنے آتے ہی ميں نے آگے بڑھ کر اُسے بُلايا تو ماشاء اللہ مُسکرا کر اُس نے ميری روح تازہ کر دی ۔ گھر پہنچ کر مِشَّيل اپنی امّی کی گود ميں بيٹھی تھی ۔ ميں نے بُلايا تو مُنہ چھُپا ليا ۔ اس پر ميں ہنس ديا تو مِشَّيل نے اِسے کھيل بنا ليا ۔ جب ميں بُلاتا تو عموماً چھُپ جاتی کبھی اپنی امّی کی گودميں کبھی اپنے ابّو کی ٹانگوں ميں کبھی صوفے کے پيچھے ۔ اگر ميں نہ بلاؤں تو خود مجھے بُلاتی ۔ جب ميں کہتا " مِشَّيل آ جا" تو چھُپ جاتی ۔ ايک دن دوسری منزل پر جا کر مُجھے بلانے لگ گئی "دادا ۔ دادا" ميں اُوپر گيا تو ہنستی ہوئی کمرے ميں چھُپنے کيلئے بھاگی ۔ مِشَّيل کے واپس امريکہ جانے کے بعد جب ہم ٹيليفون کرتے تو کہتے کہ مِشَّيل کو ٹيليفون دو ۔ مِشَّيل اپنی دادی اور پھُوپھو سے اپنی سپيشل زبان ميں باتيں کرتی ۔ ميرے ساتھ صرف ايک دفعہ بات کی ورنہ ميری آواز سُنتے ہی ٹيليفون اپنے ابّو کو دے کر بھاگ جاتی ۔ 30 جون 2006 کو زکريّا بيٹے کا ٹيليفون آيا کہ مِشَّيل کہہ رہی ہے "دادا فون ۔ دادا فون"۔ اُس وقت ميں موجود نہيں تھا تو اپنی دادی سے باتيں کرتی رہی ۔ چند منٹ بعد ميں پہنچ گيا پھر ميرے ساتھ بھی باتيں کيں جو ہماری سمجھ ميں نہيں آئيں ۔ اب تو اللہ کے فضل سے يہ حال ہے کہ لَيپ ٹاپ کی طرف اشارہ کر کے مِشَّيل اپنے ابُو سسے کہتی ہے ۔ دادا فوٹو يعنی دادا کی تصوير دِکھاؤ ۔ دس بارہ دن پہلے ہم نے ٹيليفون کيا تو زکريّا نے بتايا کہ مِشَّيل کو زکام اور بخار ہے ۔ ميں نے کہا پھر تو اُس سے بات نہيں ہو سکے گی ۔ ايک منٹ بعد مِشَّيل نے آ کر اپنے ابُّو سے ٹيليفون لے ليا اور ميرے ساتھ باتيں کرنے لگی ۔ وہ مُجھے کچھ بتاتی رہی دادا ۔ ۔ ۔ دادا ۔ ۔ ۔ مُجھے ايک آدھ لفظ سمجھ آيا مثلاً کَيپ ۔ مُجھ سے ميری بيگم نے ٹيليفون پکڑ ليا تو مِشَّيل نے اپنی دادی کی بات نہ سُنی اور کہا دادا فون تو ميری بيگم نے ٹيليفون مُجھے واپس دے ديا اور مِشَّيل پھر ميرے ساتھ باتيں کرنے لگ گئی ۔ بعد ميں مِشَّيل نے اپنی دادی کے ساتھ بھی بہت باتيں کيں ۔ اب تو زکريّا کہتا ہے دادا سے بات کرنی ہے تو مِشَّيل بھاگی ہوئی آتی ہے ۔ سُبحان اللہ ۔ چشمِ بَد دُور ۔ * ميرا يہ بلاگ مندرجہ ذیل یو آر ایل پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com میرا انگريزی کا بلاگ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ Hypocrisy Thy Name مندرجہ ذیل یو آر ایلز ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے براؤزر ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ http://hypocrisythyname.blogspot.com http://iabhopal.wordpress.com

13 Comments:

At 8/12/2006 01:32:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

جناب پاکی منڈا صاحب

آپ کا بہت بہت شکريہ

 
At 8/12/2006 02:55:00 PM, Blogger میرا پاکستان said...

اپ کو پوتي کي اور ذکريا کو بيٹي کي سالگرہ مبارک۔
ذکريا سے گزارش ہے کہ وہ بيٹي کو اردو يا پنجابي ضرور سکھاۓ
ايک صاحب اپنے پوتے پوتي کو ملنے يورپ آۓ۔ دونوں بچے چھ سال کي عمر سے کم تھے اور اردو نہیں جانتے تھے۔ وہ بيٹے سے کہنے لگے کہ بيٹا تمہارے بچے تو ہمارے لۓ جانور کي طرح ہيں۔ نہ انہيں ہماري سمجھ آتي ہے اور نہ ہماري ان کو۔

 
At 8/12/2006 06:54:00 PM, Anonymous Anonymous said...

میرا پاکستان: آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ بہتر ہو گا کہ آپ میرے یا میری اولاد کے متعلق جانوروں کے حوالوں سے اجتناب کریں۔

 
At 8/12/2006 08:12:00 PM, Anonymous Anonymous said...

اسلام علیکم۔

انکل آپ کو اور بچی کے والدین کو بہت مبارک اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے آمین۔

زکریا آپ نے شائد غلط سمجھا ہے افضل صاحب نے صرف حوالہ دیا ہےمیرے خیال میں آپ یا آپ کی بچی کو جانور نہیں کہا بہرحال آپ کا اور ان کا مسلہ ہے میری ظرف سے مبارک۔

 
At 8/12/2006 08:44:00 PM, Anonymous Anonymous said...

salam ...

HAPPY BIRTHDAY TO YOU sWEET AND CUTE MISHAL ..

BUCHEE ,.!

 
At 8/12/2006 08:44:00 PM, Blogger Attiq-ur-Rehman said...

بچی کو ، زکریا کو، اور آپ کو مبارک ہو۔ خدا بچی کی عمر دراز کرے۔

 
At 8/12/2006 08:51:00 PM, Blogger Attiq-ur-Rehman said...

یہ بھی مشیل کی برکت ہے کہ آپ کے بلاگ پر تصویر پوسٹ ہو گئی۔ لیکن پھول کی جگہ یا ساتھ ہی مشیل کی بھی تصویر ہوتی تو بہتر تھا۔

 
At 8/12/2006 10:00:00 PM, Blogger Unknown said...

بہت بہت مبارک باد اجمل صاحب اور زکریا بھائی، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مشیل کو لمبی عمر کے ساتھ صحت کاملہ دے۔ آمین
اجمل صاحب اور زکریا بھائی بیٹیاں ہوتی ہی بہت پیاری ہیں پھول سی ننھی منھی میری بھی اللہ کے فضل و کرم سے ایک بیٹی ہے جو اپنے بابا کے دل کا چین کا آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، بہرحال میری طرف سے مشیل کو بہت پیار۔

 
At 8/13/2006 06:02:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

افضل صاحب
بدتميزياں والے صاحب
عتيق الرّرحمٰن صاحب
منير احمد طاہر صاحب
قدرير احمد رانا صاحب

آپ سب کا بہت شکريہ ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔ آمين

افضل صاحب ۔ ہماری مِشَّيل ماشا اللہ انگريزی اور اُردو برابر جانتی اور بولتی ہے ۔ بچے وہی سيکھتے ہيں جو آنہيں والدين سِکھاتے ہيں

Anonyous (Buchee)
Thank you for wishing to Michelle

 
At 8/13/2006 10:35:00 AM, Anonymous Anonymous said...

آپ سب لوگوں کا شکریہ۔

 
At 8/13/2006 11:06:00 PM, Blogger Unknown said...

جشن آزادی مبارک

 
At 8/14/2006 11:47:00 AM, Blogger urdudaaN said...

آپ کو پوتی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ مِشَّیل تم ہمیشہ خوش و خرّم اور شادمان رہو۔
ایک سوال؛ کیا انگریزی میں
Michelle
ہی لکھا جانا چاہئے یا ہم اسے
mishail/mishael/mishayl
یا کچھ اور مناسب لکھ سکتے ہیں۔
مثلاً سلیمان کو ہم انگریزی میں
sulaiman
ہی لکھتے ہیں،
solomon
نہیں۔

آپ تمام لوگوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔

 
At 8/15/2006 11:32:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
آپ کا بہت بہت شکريہ ۔ آپ سب کو بھی جشنِ آزادی مبارک ہو ۔

Michelle
ولنديزی زبان کا لفظ ہے جو انگريزی ميں بھی مُستعمِل ہے ۔ اِسے مختلف زبانوں ميں اس طرح لکھا جا تا ہے ۔
French: Michéle ….. Italian: Michela ….. Spenish: Micaela or Mikaela
يہ
Michael
کا مؤنث ہے جس کے معنی نگہبان ہے اور ايک فرشتے کا نام بھی ہے جسے اُردو ميں ميکائيل کہتے ہيں ۔

 

Post a Comment

<< Home