Thursday, August 24, 2006

اُردو ترجمہ ۔ اصطلاحات

مندرجہ ذيل ترجمے يا اصطلاحات پيشِ خدمت ہيں Blog مخفف ہے Web Log کا ۔ Log کا ترجمہ ہے بياض چنانچہ Blog کا ترجمہ ہوا مواصلاتی بياض Sidebar کا ترجمہ بھی پہلے سے موجود ہے حاشيہ ۔ اس طرح Right Sidebar ہوئی داہنا حاشيہ اور Left Sidebar ہوئی باياں حاشيہ چَرنے کا انگريزی ميں ترجمہ ہے Browse يا يوں کہيئے کہ Browse کا اُردو ترجمہ چَرنا ہے ۔ چَرنے والے جانور کو چرِند کہتے ہيں ۔ اس لئے Browser کا ترجمہ ہوا چرِند Click کا ترجمہ ٹِک ہے اور اِن دو الفاظ ميں کوئی خاص فرق نہيں اس لئے بہتر ترجمہ دريافت ہونے تک اسے ايسے ہی رہنے ديا جائے نتيجہ مواصلاتی بياض ۔ ۔ ۔ Blog حاشيہ ۔ ۔ ۔ Side Bar داہنا حاشيہ ۔ ۔ ۔ Right Sidebar باياں حاشيہ ۔ ۔ ۔ Left Sidebar چرِند ۔ ۔ ۔ Browser * ميری يہ مواصلاتی بياض مندرجہ ذیل پتہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر بھی پڑھ سکتے ہيں http://iftikharajmal.wordpress.com میرا انگريزی کا بلاگ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ Hypocrisy Thy Name مندرجہ ذیل ميں سے کسی ايک پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ http://hypocrisythyname.blogspot.com http://iabhopal.wordpress.com

4 Comments:

At 8/25/2006 07:54:00 PM, Blogger urdudaaN said...

mohtaram,

achchhi istilaaHaat haiN.
main inheiN apne blog:
http://istilahat.blogspot.com
par maamooli raddo-badal ke saath Daalna chahooNga.

 
At 8/26/2006 07:32:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

اُردو دان صاحب
شکريہ ۔ ميں نے آپ کی اصطلاحات والی مواصلاتی بياض کھولی مگر مجھے نئی اصطلاحات نظر نہيں آئيں

 
At 8/28/2006 01:02:00 AM, Blogger خاور کھوکھر said...

اس طرح کی اصطلاحات کی همیں ضرورت هے ـ
اردو کے انسائکلوپیڈیا میں
ویسے تو افراز القریش صاحب نئي نئی اصطلاحات متعارف کروا رهے هیں مگر یه اصطلاحات اتنی دقیق هیں که میرے تو سر پر سے گذر جاتی هیں ـ
اور افراز صاحب اتنا علمی کام کر رهے هیں که ان کو ٹوکنے کي بهي جراءت نہیں هوتی ـ
وکی پیڈیا میں کوئی دیسی اصطلاحات متعارف کروانے والا بهی هونا چاهئیے ـ

 
At 8/28/2006 07:10:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

خاور صاحب
آپ نے ٹھيک کہا کہ ترجہ آسان اور عام فہم اُردو ميں ہونا چاہيئے ۔ اگر الفاظ مُشکل ہوں تو لوگ اُنہيں نہيں اپنائيں گے

 

Post a Comment

<< Home