Wednesday, October 18, 2006

رِيڈل نے مشرف کا بھانڈا پھوڑ ديا

صدر جنرل پرويز مشرف کی کتاب کی رونمائی کے ساتھ ساتھ امريکہ کے سابق صدر بِل کلِنٹن کے مشيرِ خاص بروُس رِيڈل کی کتاب چھپی ہے جس ميں اُس نے جولائی 1999 ميں اس وقت کے وزيرِ اعظم نواز شريف اور صدر بِل کلِنٹن کے مابين ہونے والے ايک اہم اجلاس کی مختصر کاروائی لکھتے ہوئے معرکہ کرگل اور حکومت پر فوج کے متوقع قبضہ کے متعلق حقائق بيان کئے ہيں جس سے جنرل پرويز مشرف کے دعوے غلط ہو جاتے ہيں ۔
۔
مندرجہ ذيل رابطے پر کلِک کر کے يا اسے براؤزر ميں لکھ کر تفصيل پڑھيئے ۔

2 Comments:

At 10/18/2006 09:02:00 PM, Blogger میرا پاکستان said...

ان معلومات کا شکریہ۔
ہمیں تو پہلے ہی یقین تھا کہ کوئی بھی وزیرِ اعظم پاک فوج کی مرضی کے بغیر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتا تھا۔ کارگل کے مسًلے میں فوج بے خبر نہیں تھی۔ نواز شریف نے جو بھی قدم اٹھایا ہوگا جنرل مشرف کی مرضی سے اٹھایا ہوگا۔

 
At 10/19/2006 02:34:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

افضل صاحب
شکريہ
اب تو يوں محسوس ہوتا ہے کہ پرويز مشرف کی کتاب ميں سب کچھ ہی بے بنياد ہے ۔ کيا آنے والے دنوں ميں لوگ ہماری قوم کا مذاق نہيں اُڑائيں گے

 

Post a Comment

<< Home