Thursday, December 07, 2006

سالگرہ مبارک

اللہ کريم سُبحانہُ و تعالٰی ميرے بيٹے زَکَرِيّا کی سالگرہ مبارک کرے اور اُسے عُمدہ صحت اور دونوں جہانوں ميں اعلٰی کاميابی بخشے ۔ آمين ثم آمين
۔
پاکستان کے پہلے اليکشن جيسے جمہوری اور آزادانہ انتخابات پھر آج تک نہ ہوئے يہ انتخابات پاکستان بننے سے کچھ پہلے منعقد ہوئے تھے ۔ پاکستان قائم ہو جانے کے بعد پہلے جمہوری انتخابات سن 1970 عيسوی ميں آج کے دن منعقد ہوئے تھے ۔ اسی دن قبل دوپہر اللہ کے فضل و کرم سے ميرا پہلا بچہ اور بڑا بيٹا پيدا ہوا ۔ دو تين عزيزوں نے بذريعہ تار انتخابات کے حوالے سے تجويز کيا کہ نام انتخاب رکھا جائے ۔ ميرے والد صاحب نے زَکَرِيّا تجويز کيا اور خاندان ميں سب نے يہی نام پسند کيا ۔

6 Comments:

At 12/07/2006 09:03:00 PM, Anonymous Anonymous said...

زکریا بھاٌی ، اللہ آپ کی عمر لمبی کرے اور آپ کو سیدھے راستے پر استقامت سے چلنے کی توفیق عطا فرماٌے۔ آمین

 
At 12/07/2006 10:58:00 PM, Blogger Unknown said...

سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد، اللہ زکریا بھائی کو لمبی عمر اور صحت کاملہ دے ۔ آمین

 
At 12/08/2006 09:24:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

ابو حليمہ صاحب
اور
منير احمد طاہر صاحب

آپ کا بہت شکريہ ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہم سب کو يعنی تمام مسلمانوں کو سيدھی راہ پر چلائے اور استقامت عطا کرے ۔ البتہ کوشش ہم پر شرط ہے ۔

 
At 12/11/2006 08:10:00 AM, Anonymous Anonymous said...

شکریہ ابو، ابو حلیمہ اور منیر۔

 
At 12/11/2006 11:52:00 AM, Blogger باذوق said...

افتخار اجمل صاحب
میں آپ کی تحریروں سے واقف ہوں ۔
آپ ہی کی اس تحریر سے پہلی بار معلوم ہوا کہ زکریا (زیک) آپ کے فرزند ہیں۔
اللہ پاک آپ دونوں کی عمر دراز کرے اور علمِ نافع کی تبلیغ و اشاعت کا حوصلہ تاعمر برقرار رکھے ، آمین ۔

 
At 12/11/2006 03:53:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

باذوق صاحب
بہت شکريہ ۔ آپ کی نيک تمناؤں کيلئے ممنون ہوں ۔ بھئی کمال ہو گيا کہ آپ کے علم ميں اب آيا ۔ زکريا تو تين درجن سالوں اور سوا چار دنوں سے ميرا بيٹا ہے ۔

 

Post a Comment

<< Home