Monday, December 19, 2005

ماشاء اللہ میرے گھر میں رونق

آج میں بہت خوش ہوں ۔ ٓآج میری اکلوتی پوتی پہلی بار میرے گھر آئی ہے ۔ ہاں میں اپنے بیٹے زکریا کی بیٹی مشیل کی بات کر رہا ہوں ۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ مشیل فوراً میری دوست بن گئی ہے ۔ زکریا بیتے نے میرا اعراب والا اردو چابی تختہ یعنی کی بورڈ بھی بنا دیا ہے ۔ آج کے لئے اتنا ہی کافی ہے ۔ میں بہت مصروف ہوں ۔ Please Do not Disturb

10 Comments:

At 12/19/2005 09:53:00 PM, Anonymous Anonymous said...

ماشااللہ! ابھی سمجھ میں آیا کہ آپ کا سارا گھر ہی بلاگنگ میں مصروف ہے۔ مجھے پہلے ہی شک تھا کہ آپ کے گھر کا ہر فرد بلاگنگ کر رہا ہے۔ زکریا کی بلاگ پر پاکستان جانے کی تفصیل تھی۔ اور اب آپ سے معلوم ہوا کہ خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔ جب فرصت مل تو مجھے پولن کی اردو ترجمہ لکھ دیجئے گا۔ ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔

 
At 12/20/2005 12:01:00 AM, Anonymous Anonymous said...

چلیں نہیں کریں گے آپ کو تنگ۔۔۔۔

 
At 12/20/2005 08:03:00 AM, Blogger میرا پاکستان said...

مبارک ہو آپ کا بيٹا اور اس کي فيملي خيريت سے پاکستان پہنچ گۓ ۔ آپ کي پوتي کو ڈھيروں پيار اور دعائيں۔

 
At 12/20/2005 12:30:00 PM, Blogger REHAN said...

انکل معافی کا تلبگار ہوں پر آپکی زباں سے تو لگا نہیں ککے آپ ایک انکل ہے ۔۔۔ پورا ایک مہنیہ میں غلط فہمی میں رہا ہوں

انکل آپ بزرگ ہے ایک بات تو بتایں

یہ سب مجھے ریحان مرزا( صاحب) کہ کر کیو بلاتے ہیں اکیلا ریحان مرزا دکھتا ہے ؟

 
At 12/20/2005 04:13:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

عائشہ صاحبہ ۔ زبان شیریں والے صاحب ۔ میرا پاکستان والے صاحب اور قدیر احمد رانا صاحب ۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔ آمین

 
At 12/20/2005 04:43:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

زبانِ شیریں والے صاحب
پولن کا مطلب ہے زرگُل یا گُل دانہ ۔

جناب آپ کیا مجھے تنگ کریں گے ۔ آپ تو بہت شریف آدمی ہیں ۔

 
At 12/21/2005 12:27:00 AM, Blogger Asma said...

Assalam o alaykum w.w.!!

oh instead of thi smile you should have posted michelle's pic!

stay happy avec ur famiy

wassalam

 
At 12/21/2005 03:00:00 PM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

Miss Assma
The smile has two meanings
(1) My grandchild is embodiment of smile (2) It was for the the phrase "Please donot disturb". Interests of the present-day-students have changed. In our times, many phrases had some humour attached to them.

 
At 12/21/2005 10:38:00 PM, Anonymous Anonymous said...

بہت بہت مبارک ہو جناب اور پوتی سے ملنا بھی مبارک ہو ۔ آپ کو ڈسٹرب کرنا نہیں چاہتا اگر ہوسکے تو زکریا کو میری جانب سے سلام سنا دینا ۔ شکریہ

 
At 12/22/2005 07:33:00 AM, Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعیب صاحب
شکریہ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ زکریا بیس دسمبر رات کو واہ چلا گیا تھا ۔ آج شام انشاءاللہ ہم جائیں گے تو آپ کا سلام اُسے پہنچ جائے گا ۔ ڈسٹرب کے متعلق انشاءاللہ کل لکھوں گا۔
آپ آجکل بنگلور کی بہاریں لوٹ رہے ہیں ۔ اپنے گھر میں سب کو میرا سلام کہہ دیجئے بالخصوص اپنی والدہ محترمہ کی خدمت میں موءدبانہ سلام عرض کر دیجئے

 

Post a Comment

<< Home