نمرود کی خدائی ؟
یہ اردو کی بياض ہے مگر اس ميں انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔ This is a blog in Urdu but English can also be written. It will contain, not only, name, education, profession, experience(s) but also duties & responsibilities of not only me but every body.
دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والی سائنسی ترقی نے جنگوں، بھوک، وبائی امراض جیسے ملیریا ٹائیفائڈ وغیرہ کو کنٹرول کرنے میں حیرت انگیز مدد دی ہے ۔ ۔ ۔ سائنس محبت اور امن کا نہ صرف سبق دیتی ہے بلکہ ایک نہایت اہم بات جو محترم بلاگر نظر انداز کررہے ہیں وہ یہ ہے کہ سائنس مسیحائی کے جو کام انجام دے رہی ہےملیریا ٹائیفائڈ پولیو والی بات ٹھیک ہے لیکن انتھراکس اور زہریلی گیسیں وغیرہ بھی سائنسدانوں کی ایجاد ہیں جو صرف انسانوں کو ہلاک کرنے کی لئے ہیں ۔ سائنس اخلاقیات کا مضمون نہیں ہے کہ اس میں محبت اور امن کا ذکر ہو اور نہ ہی سائنس میں دل ہوتا ہے جو ترس کھائے ورنہ جتنی دوائیاں انسانوں پر تجربے کر کے بنائی جاتی ہیں اور جو اشیاء صرف انسان کی ہلاکت کے لئے بنائی گئی ہیں وہ نہ بنتیں ۔ برطانوی اور امریکی سائنسدانوں کی محبت اور امن کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیے ۔ پوست کی کاشت سینکڑوں سال سے ہندوستان میں ہو رہی تھی ۔ اس سے خشخاش حاصل کی جاتی تھی جو کچھ اہم دواؤں میں استعمال ہوتی تھی اور ویسے بھی ایک مقوّی غذا تھی ۔ انگریز سائنسدانوں نے افیون تیار کی (تفصیل انشا اللہ پھر کبھی) ۔ بعد میں پوست سے مغربی دنیا کے سائنسدانوں نے امریکہ کے سیاسی پروگرام کے تحت ہیروئین تیار کی ۔ پوست کی کاشت پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے ارد گرد قبائلی علاقہ میں کی گئی اور وہاں ہیروئین بنانے کے پلانٹ بھی لگائے گئے ۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ روسی فوجیوں اور قبائلی پختونوں کے نشئی بننے سے پہلے ہیروئین یورپ اور امریکہ میں پہنچ گئی تو بوکھلا کر پابندیاں پاکستان پر لگا دی گئیں ۔ رہی مسیحائی تو یہ بیسویں یا اکیسویں صدی کا کارنامہ نہیں بلکہ انسان کی سب سے اہم ضرورت صحت ہے اس وجہ سے مسیحائی ہزاروں سال سے چلی آ رہی ہے ۔ جراحی میکینائز ہونے سے کافی سودمند ہوگئی ہے مگر میرا خیال ہے کہ طب میں زمانہ قدیم کا معالج آج کے میڈیکل سپیشلسٹ سے بہتر تھا ۔ اس پر انشاء اللہ پھر کسی وقت لکھوں گا ۔ چین اور جاپان میں ابھی تک قدیم علاج رائج ہیں اسی لئے ان لوگوں کی صحت بہت اچھی اور عمریں بہت لمبی ہوتی ہیں ۔ جاپان میں عورتوں کی اوسط عمر 85 سال سے زیادہ ہے اور مردوں کی اوسط عمر 78 سال سے زائد ہے ۔ چین میں شدید آب و ہوا اور غربت ہونے کے باوجود عورتوں کی اوسط عمر 73 اور مردوں کی 70 ہے جبکہ امریکہ کی انتہائی ترقی اور تمام وسائل کے ہوتے ہوئے عورتوں کی اوسط عمر 79 اور مردوں کی 74 سال ہے ۔ اب تو امریکہ میں بھی قدیم طب تیزی سے رائج ہو رہی ہے ۔
کئی تحقیقات سے سائنس نے ثابت کردیا ہے انسانوں کے درمیان بلا رنگ و نسل، مذہب اور ذات پات کی اونچ نیچ کے بغیر ساتھ کام کرنے سے حیرت انگیز کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں
جو بات قرآن الحکیم میں درج ہے اور جس پر خطبۃ الوداع میں رسول اکرم صل علی علیہ و سلم نے زور دیا وہ ایک ہزار چار سو سال بعد سہی لیکن سائنسدانوں نے مان تو لی ۔ خطبۃ الوداع سے اقتباس ۔ تمام انسان آدم اور حوا سے ہیں ۔ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی برتری حاصل نہیں اور نہ کسی عجمی کو کسی عربی پر ۔ نہ کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی برتری حاصل ہے اور نہ کسی کالے کو کسی گورے پر ۔ سوائے اس کے کہ کوئی پرہیزگاری اور اچھے عمل کی وجہ سے بہتر ہو ۔ دانیال صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ نادرا کی مثال نہ دیں ۔ نادرا نے جو گل کھلائے ہیں وہ شائد دانیال صاحب کے علم میں نہیں ۔ رہا انٹرنیٹ تو اس سے میری دوستی دس سال قبل ہوئی جب اسلام آباد میں انٹرنیٹ صرف ایس ڈی این پی کے کا تھا ۔ بیس سال پہلے یعنی 1985 میں مجبوری کے طور پر کمپیوٹر سے عشق کرنا پڑا کیونکہ مجھے ایم آئی ایس کا جنرل مینجر لگا دیا گیا اور پہلا پروجیکٹ ڈویلوپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن آف کمپیوٹرائزڈ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم دے دیا گیا ۔ انوینٹری کی لاکھوں قسمیں تھیں ۔ سات مین فریم کمپیٹروں کا نیٹ ورک تھا اور ہر مین فریم کمپیوٹر کے ساتھ پانچ سے پندرہ تک پی سی لگے تھے جو غلام بھی تھے اور خود مختار بھی ۔ ہر آپریٹر کو سروس اس کی دہلیز پر مہیا کرنا تھی اور ساتھ ہی ساتوں اداروں کے اپنے اپنے ڈاٹا کو محفوظ کرکے دوسروں کے لئے ریڈ اونلی بنانا تھا ۔ اللہ کے فضل سے یہ پراجیکٹ دو سال میں ڈاٹا انٹری سمیت مکمل ہو گیا ۔ اپنے بچوں کے کمپیوٹر کا ماہر ہو جانے کے بعد میں بہت سست ہوگیا ۔
دانیال صاحب لکھتے ہیں میرے خیال میں قرآن بھی ایک سائنسی کتاب ہی ہے صرف انداز بیان الہامی ہے ۔
جو سائنسدانوں کا نام لکھا ہے، یہ صرف اسلامک ہسٹری تک ہی محدود ہیں دنیا کی باقی قومیں ان ناموں سے بالکل ناواقف ہے ۔ ۔ ۔ سال میں صرف ایک دن یہاں دبئی میں بارش ہوتی ہے، سائنس کی بدولت اس بار دبئی کی تاریخ میں پہلی بار ٹھہر ٹھہر کر پورا مہینہ بارش برستا رہا ـ اس کام کیلئے امارات نے امریکہ کو کروڑوں ڈالر ادا کئے ہونگے ـ یہ اسلامی ملک ہے اگر چاہتے تو دعا کرلیتے، امریکہ سے بارش خریدنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ۔ ۔ آپ یقین کیجئے آج کا سائنسدان بہت کچھ کرسکتا ہے، اتنا کچھ کہ سوچنا بھی مشکل ہےمغربی دنیا کے عیسائی اور یہودی جنہیں ہم لوگ کشادہ دل سمجھتے ہیں وہ انتہائی شقی القلب ہیں ۔ مگر سچائی نے قائم رہنا ہوتا ہے اس لئے مغربی دنیا ہی میں چند محقق ایسے پیدا ہوتے رہتے ہیں جو دنیا کو حقیقت سے آشنا کر دیتے ہیں ۔ جو نام میں نے لکھے یہ بیسویں صدی میں مغرب کے لوگوں نے ہی تحقیق کے بعد کتابوں میں نہ صرف شامل کئے بلکہ ان کے کارناموں کی تفصیل اور ان کے اصلی نام بھی لکھے ۔ وہیں سے پڑھ کر کچھ مسلمانوں نے ان معلومات کو انٹرنٹ کی زینت بنایا اور مختلف ویب سائٹس نے ان کو یکجا کیا ۔ ہلاکو خان نے 1258 عیسوی میں بغداد کو فتح کرنے کے بعد وہاں کی ہر چیز تباہ کر دی ۔ اور 1492 عیسوی میں یورپ کے لوگوں نے غرناطہ اور قرطبہ میں یہی عمل دہرایا ۔ کچھ کتابیں جو صاحب علم لوگوں کے ہاتھ لگیں ان کا انہوں نے ترجمہ کیا یا کروایا اور اس علم کو آگے بڑھانا شروع کیا ۔ کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے مسلمانوں کی تحقیقات کو ترجمہ کے بعد اپنے نام لکھ لیا ۔ایک اور بات بھی ہے کہ مختلف زبانوں میں نام مختلف طریقہ سے لکھے جاتے ہیں بعض نام بدل بھی دیئے جاتے ہیں ۔ جس طرح مغرب والے حضرت عیسی علیہ السلام کو جیزز کہتے ہیں اور حضرت یحی علیہ السلام کو جوھن یا جاھن کہتے ہیں ۔ اسی طرح ممبئی کو انہوں نے بمبے ۔ اٹک کو کیمبلپور اور ساہی وال کو منٹگمری بنا دیا تھا ۔ سائنس کی مثبت سمت میں ترقی سے انسان کو کافی فوائد حاصل ہوئے ہیں لیکن ابھی تک عام انسان اس کے فوائد سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکا ۔ جبکہ منفی ترقی انسان بلکہ انسانیت کی تباہی کا باعث بنی ہے اور بن رہی ہے ۔ یہ حقیقت کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے کہ سب کچھ اللہ سبحانہ و تعالی نے مہیا کیا ہوا ہے ۔ انسان صرف کھوج لگا کر اسے دریافت کرتا ہے اور استعمال کے قابل بناتا ہے ۔ سائنس نہ خالق ہے نہ طاقت نہ ہمیشہ رہنے والی ۔ خالق صرف اللہ ہے ۔ سب طاقت بھی اسی کے پاس ہے اور وہی الحی و القیّوم ہے ۔ حسبی اللہ و لا الہ الا اللہ علیہ توکّلت و ہو رب العرش العظیم ۔ ذرائع رسل و رسائل یعنی کمیونیکیشن سسٹمز میں جس میں کمپیوٹر بھی شامل ہے سائنس کی ترقی انسانوں کی اکثریت کے لئے فائدہ مند ہوئی ہے اور جرائم کی روک تھام میں بھی اس کا کردار ہے مگر ساتھ ہی جرائم کو آسان اور تباہ کن بھی بنا دیا ہے ۔ اسلحہ تو سراسر تباہی کا باعث ہے ۔ انسان کی آسائش کے لئے ہوائی جہاز ۔ کاریں ۔ ایئر کنڈیشنر ۔ ریفریجریٹر ۔ آٹومیٹک واشنگ مشین ۔ کوکنگ رینج ۔ کچن مشینز وغیرہ نے آسائش مہیا کی ہے مگر بہت کم لوگوں کو ۔ یہ تو ان لوگوں کے استعمال کی اشیاء ہیں جن کے پاس خریدنے کی استطاعت ہو ۔ دنیا کی آبادی کے کم از کم ایک تہائی لوگوں کو پیٹ بھر کے کھانا نہیں ملتا ۔ رہنے کو اپنا مکان نہیں ۔ مزید ایک تہائی بمشکل گذر اوقات کرتے ہیں ۔ ان دو تہائی لوگوں کے لئے ابھی تک کوئی خاص کام نہیں ہوا ۔ سرطان کا علاج دریافت ہو گیا ہے لیکن دنیا کے 70 فیصد سے زائد لوگ اس علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے ۔ عام آدمی کی سب سے اہم اور جان لیوا بیماری یرقان ہے جس کی نہ وجہ آج تک معلوم ہوئی نہ کو ئی جامع علاج ۔ پولیو کی ویکسین نے فائدہ پہنچایا ہے ۔ اینتھریکس بھوت بنے کھڑی ہے ۔ مالدار ملک دبئی نے مصنوئی بارش خرید لی مگر جو ملک غریب اور خشک سالی کا شکار ہیں وہ کہاں جائیں ؟ مصنوعی بارش کے لئے فضا میں مناسب بخارات کا ہونا شرط ہے جو فی الحال سائنس کے بس کی بات نہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ سلور نائیٹریٹ یا دوسرے نمکیات جو فضا میں بکھرے جاتے ہیں یہ صحت افزاء نہیں ۔ میرے خیال میں تو قدرتی نظام کو درہم برہم کرنا کوئی مفید بات نہیں ۔ یہ بات میں سائنس کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں دین کی بنیاد پر نہیں ۔ سنتے ہیں آجکل میڈیکل سائنس بھی بہت ترقی کر گئی ہے ۔ باپ کے بغیر یا شائد ماں کے بغیر یا شائد دونوں کے بغیر انسان پیدا کرنے کو ہيں ۔ مجھے کوئی اتنا بتائے کہ ترقی یافتہ دنیا میں کتنے معالج ڈاکٹر ہیں جن کی اپنی صحت سو فیصد ٹھیک ہے ؟ ایک امیر آدمی کو آرام دہ گھر کے آرام دہ کمرے میں آرام دہ بستر پر اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے اچھی سے اچھی دوائی کھانے کے باوجود نیند نہیں آتی ۔ سائنس اس امیر مگر بدقسمت انسان کو نیند مہیا کرنے سے قاصر ہے ۔ گرمی ہو یا سردی غریب آدمی زمین پر بھی اس طرح سو جاتا ہے کہ قریب ڈھول بج رہے ہوں تو اسے خبر نہیں ہوتی ۔ یہ نیند اور سکون اللہ عطا کرتا ہے ۔ رہی اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کرنے کی بات تو اس کی ہجو کو میں گناہ سمجھتا ہوں ۔ میرا یقین ہے کہ انسان خلوص نیّت سے دعا مانگے تو قبول ہوتی ہے ۔ بات صرف اتنی ہے کہ کبھی ہمیں منظور ہوئی نظر آ جاتی ہے اور کبھی نہیں ۔اللہ کا منکر شخص بھی جب مشکل میں ہو یا کسی وجہ سے مایوس ہو تو پکار اٹھتا ہے ۔ یا اللہ ۔ یا رب ۔ اے بھگوان ۔ او گاڈ ۔ ان میں وہ سائنسدان بھی ہوتے ہیں جو بقول شعیب صاحب کے اللہ کی بھی پروہ نہیں کرتے ۔ میرا نظریہ تو یہ ہے کہ سائنس کی تعلیم انسان کو اللہ کا قائل کرتی ہے اللہ سے دور نہیں ۔ بلکہ دین کے کئی پہلو ماضی قریب میں سائنس کی مدد سے بھی ثابت کئے جا چکے ہیں ۔
حسبہ کے قانون کے متعلق کئی دنوں سے ملک میں بہت شور شرابا ہے ۔ اسلام آباد میں تو یوں لگتا ہے کہ زلزلہ آ گیا ہے یا جنگ چھڑ گئی ہے ۔ اس کے خلاف صرف حکومت ہی نہیں بہت سی سیاسی پارٹیاں بھی حرکت میں آ گئی ہیں ۔ اس قانون کو انسان دشمن اور دین اسلام کے بھی خلاف کہا گیا ہے ۔ حسبہ کا قانون اچھا ہے یا برا اس کا فیصلہ اگر ہر شخص اپنی عقل کے مطابق حسبہ قانون کا متن اچھی طرح پڑھنے کے بعد کرے تو بہت اچھی بات ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں یہ رواج نہیں ۔ قطع نظر اس کے کہ حسبلہ بل کیا ہے میری سمجھ میں جو بات نہیں آئی وہ یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اور سندھ کی اسمبلیاں اپنی سادہ اکثریت اور ہیرا پھیری کے زور پر جو قانون چاہتے ہیں منظور کر لیتے ہیں جن میں سے ایک بندوق کے زور پر منتخب حکومت کو ختم کرنے والا وردی میں ملبوس صدر بھی ہے ۔ اب اگر سرحد کی اسمبلی نے دوتہائی اکثریت سے ایک قانون منظور کیا ہے تو حکومت کے اور حکومت کے حواریوں کے پیٹ میں اتنے زور دار بل کیوں پڑ رہے ہیں ؟ حسبہ قانون کا پورا متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے ۔ موٹی موٹی باتیں مندرجہ ذیل ہیں ۔ Preamble: Whereas sovereignty over the entire universe belongs to Almighty Allah alone and the authority to be exercised by the people of Pakistan through their chosen representatives within the limits prescribed by him is a sacred trust;And whereas implementation of Islamic way of life revolves around Amer-Bil-Maroof and Nahi-Anil-Munkir and to achieve this objective it is necessary, apart from other steps, to establish an institution of accountability, which could keep a watch on securing legitimate rights of various classes of the society, including females, minorities and children and to protect them from emerging evils and injustices in the society;And whereas it is further necessary from the accountability point of view to extend the authority of Mohtasib to government’s administration and offices in order to have a check upon injustices, abuse of powers and other similar excesses;(b) “Amer-Bil-Maroof” means fulfilling the obligations of enjoining the good as laid down in Holy Quran and the Sunnah;(c) Competent Court: Competent court means court established under CPC 198.(d) “Expert Lawyer” means a lawyer having at least ten years experience in the profession of advocacy;(i) “maladministration” includes all such decisions, processes, recommendations, acts and deficiencies which-(j) is contrary to law, rules or regulations or is a departure from established practice or procedure, unless it is bonafide and for valid reasons; or(k) is perverse, arbitrary, unreasonable, unjust, biased, oppressive or discriminatory; or(l) is based on irrelevant grounds; or(m) involves the exercise of powers or the failure or refusal to do so, for corrupt or improper motives, such as bribery, jobbery, favouritism, nepotism and administrative excesses; or(o) amounts to negligence, inattention, delay, incompetence, inefficiency and inaptitude in the administration or discharge of duties and responsibilities;(q) “Nahi-Anil-Mukir” means fulfilling the obligations of forbidding the evil as required by the Holy Quran and Sunnah and all other matters which the mohtasib, in the light of the Holy Quran and Sunnah, determines in consultation with the Council of Advisors;3. Appointment of Mohtasib.—(1) There shall be a Mohtasib for the North-West Frontier Province, who shall be appointed by the Governor of the North-West Frontier Province in consultation with the chief minister of the province. (2) A mohtasib shall be a person who is a qualified religious scholar and is eligible to be appointed as judge of the Federal Shariat Court. (3) A Mohtasib may be removed from office on the ground of misconduct or of being incapable of properly performing the duties of his office by reason of physical or mental incapacity and in this context will be served with a notice in advance. If in the opinion of the Mohtasib the reasons of his removal are not based on facts, he shall be entitled to challenge the bona fide of the notice before the Peshawar High Court, which shall be heard by a Division Bench of the said Court; provided that if no hearing date is fixed for ninety days from the date of approaching the Court, then it shall be deemed that the notice of removal has become effective.10. Power and duties of Mohtasib—-The Mohtasib shall, on a written or oral complaint of any person, or on reference from the High Court, the Supreme Court or the Provincial Assembly, or suo moto, shall have the authority to- (a) Enquiries into the allegations of maladministration against any agency or its employees; (b) Protect/watch the Islamic values and etiquettes; (c) Watch the media established by Government or working under the administrative control of Government to ensure that its publications are useful to the purpose of upholding Islamic values; (d) Forbid persons, agencies and authorities working under the administrative control of government to act against Shariah and to guide them to good governance; (e) Formulate such directives and principles which may help in making the conduct of authorities working under this section to be effective and purposeful; and (f) Extend to the provincial administration in discharging its functions smoothly and effectively; provided that the Mohtasib shall not interfere in any matter which is sub-judice before a court of competent jurisdiction or which relates to external affairs of Pakistan or the relations or dealings of Pakistan with any foreign state or Government or relates to or is connected with the defence of Pakistan or any part thereof, the Military, Naval and Air Forces of Pakistan or the matters covered by laws relating to these forces.11: Procedure and evidence—-(1) A complaint shall be made in writing or orally by the person aggrieved or, in case of his death, by his legal heirs, to the Mohtasib, which may be delivered personally to the Mohtasib himself or his concerned member of staff or by post, Email or Fax, etc.(2) Where the Mohtasib proposes to conduct an investigation, he shall issue to the principal or subordinate office of the Agency concerned a notice calling upon it to make reply to the allegations made. If no reply is received within a reasonable time from the concerned Agency or the officer under its control competent to give reply, the Mohtasib shall initiate investigation proceedings, which will be informal, but in special circumstances, the Mohtasib may adopt such procedure as he considers appropriate for such investigation. The Mohtasib shall, in accordance with the rules made under this Act, pay expenses and allowances to the affected parties or the witnesses produced by them. The Mohtasib shall be empowered to check or cause to be checked through his employees the official records of the concerned Agency; provided that such documents do not pertain to state secret documents. Where the Mohtasib, with respect to any complaint, does not consider it appropriate to take any action, he shall inform the complainant. The Mohtasib shall regulate the procedure for the conduct of business under, or the exercise of powers coffered by, this Act.12. Implementation of orders, etc—-(1) On completion of the action in relation to a complaint, the Mohtasib shall have the power to issue directive to the competent officer of the Department concerned for its implementation and may, at the same time, take up such steps as considers expedient. The concerned Agency within the time limit mentioned in the directive, inform the Mohtasib about the action taken in that behalf, failing which the concerned Agency or competent officer will render itself or himself, as the case may be, to the following actions:(a) One or more actions under the North-West Frontier Province Removal from Service (Special Powers) Act, 2000.(b) In case of non-cooperation with the Mohtasib or his staff during investigation, action for interference in smooth functioning of Government.(3) Where the Mohtasib is satisfied in respect of a complaint under consideration that any functionary of Government has committed a cognizable offence or a civil suit can be instituted against him, he shall direct the concerned Agency to initiate action as aforesaid in accordance with law.(2) The aggrieved against any order of the Mohtasib under section (1) may, within 30 days of such order, appeal in the High Court which shall be heard by a Division Bench of the said court.15. Provincial Advisory Council.— The Provincial Mohtasib, under his chairmanship, shall establish a Provincial Advisory Council, consisting of –(a) two Ulema of repute;(b) two senior advocates from Bar;(c) two representatives of Government in PBS-20.(1) The Provincial Mohtasib may, for a district or for more than one district, appoint a District Mohtasib.(1) A District Mohtasib, with the permission of the Provincial Mohtasib, may appoint as many Tehsil Mohtasib as the need may be.23. Special Powers of Mohtasib.—Without prejudice to the powers conferred by section 10, the Mohtasib shall have the following powers:(i) To monitor adherence of moral values of Islam at public places;(ii) To discourage exhibition of extravagance, particularly at the time of marriages and other family functions;(iii) To follow code of Islam in giving dowry;(iv) To discourage beggary;(v) To monitor adherence of Islamic values and its respect and regard at the times of iftar and traveh;(vi) To discourage entertainment shows and business transaction at the time of Eids and Friday prayers around mosques where such prayers are being held;(vii) To remove causes of dereliction in performance and proper arrangement of Eid and Friday prayers;(viii) To discourage employment of under-age children;(ix) To remove unnecessary delay in discharge of civil liability which is not disputed between the parties;(x) To prevent cruelty to animals;(xi) To remove causes of negligence in maintenance of mosques;(xii) To observe decorum of Islam at the time of Azan and Fardh prayers;(xiii) To prevent misuse of loud-speakers and sectarian speeches;(xiv) To discourage un-Islamic and inhuman customs;(xv) To check the tendency of indecent behaviour at public places including harassment of women;(xvi) To eradicate the deal as profession in Taweez, palmistry, magic, etc;(xvii) To protect the rights of minorities, particularly to regard the sanctity of their religious places and sites where they perform their religious ceremonies;(xviii) To eliminate un-Islamic traditions, which affect the rights of women, particularly taking measures against their murders in the name of Honour, to remove the tendency of depriving them of their right of inheritance, to eliminate the tradition of Cirri, and to protect their rights guaranteed by Sharia and law;(xix) To monitor weight and measures and eliminate adulteration;(xx) To eliminate artificial price hike;(xxi) To protect government properties;(xxii) To eliminate bribery from government offices;(xxiii) To incite feeling of service to people at large amongst government functionaries;(xxiv) To advise those who are found to be disobedient to their parents;(xxv) To perform any other functions which the Provincial Mohtasib determines from time to time in consultation with the Advisory Council;(xxvi) To mediates amongst parties and tribes in matters pertaining to murders, attempts to murder and similar other crimes threatening to law and order situation.25. Restriction.–-(1) No court or authority shall be competent to question the legal status of the proceedings before a Mohtasib.(2) No court or authority shall have the power to pass any injunction or any interim or a stay order with regard to any matter under consideration of the Mohtasib.(3) No suit or legal proceeding shall lie against the Mohtasib or his staff for anything in good faith done or intended to be done.27. Conciliation Committee.—(1) The Provincial Mohtasib in consultation with the District Advisory Council, shall establish a conciliation committee, at police station level, that consists of(i) Two religious scholars of repute,(ii) A local lawyer,(iii) A minority representative from the area,(iv) A respectable local resident, and(v) Station House Officer or his nominee28. Offences to be Non-Cognizable.— Defiance of the order of the concerned Mohtasib in the performance of his duties under section 23 of this Act shall be non-cognizable offence punishable with imprisonment for a term of six month and a fine up to 2000 rupees.30. Over-riding effect.—The provisions of this Act, to the extent provided hereunder, shall have over-riding effect vis-a-vis any other law for the time being in force.31. Removal of Difficulties.—Government may, by notification in the official Gazette, remove any difficulty or hindrance in connection with the implementation of the Act.
مذہب کی حفاظت کیلئے ایک دوسرے سے نفرت کا درس ملتا ہے ـ آج دنیا میں ہو رہی جنگیں، فسادات اور خون خرابوں کا 50 فیصد ذمہ دار مذہب ہے ـ مذہب کے لغوی معنی جو بھی ہوں، میرے نزدیک مذہب کا مطلب نفرت کا بیج ہے ـ اس ترقی یافتہ دور میں سائنس کے طفیل بہت ساری چیزیں وجود میں آرہی ہیں جسے دنیا کی ہر قوم اپنالیتی ہے مگر یہ جاننا ضروری نہیں سمجھتے کہ یہ کس مذہب پسند کی ایجاد ہے
ایک طرف سائنس دوسری طرف مذہب اور ایسے بھی انسان پرسکون ہیں جنہیں کسی پر اعتبار نہیں، خدا اور مذہب انکی نظر میں فضول ہے (اعوذ باللہ من ذالک ۔ اجمل) ـ ۔ ۔ ایسے انسان تمام فرقہ وارانہ نفرتوں سے آزاد، گہری سوچ اور عمدہ خیالات کے حامل ہوتے ہیں ـ ۔ ۔ انکی سوچ مذہب پسندوں سے مختلف ہے ۔ ۔ ـ ایسی ذہنیت کے حامل اکثر اعلی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ مذہبی لوگ قیامت کا صرف انتظار ہی کرتے رہیں گے لیکن مجھے یقین ہے قیامت کا وقت سائنس کے قبضے میں ہے (اعوذ باللہ من ذالک ۔ اجمل) ۔ ۔ ۔ یہ سب سائنس کا کمال، جب چاہے کسی بھی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں ـ یہ اعلی ذہنیت کے انسان، انکے نزدیک دنیا بھر کے مذہبوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں بلکہ آپسی بھائی چارہ اور انسانی ہمدردی کو مذہب قرار دیتے ہیں، ان کا ضمیر امن پسند ہوتا ہے