وضاحت
یہ اردو کی بياض ہے مگر اس ميں انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔ This is a blog in Urdu but English can also be written. It will contain, not only, name, education, profession, experience(s) but also duties & responsibilities of not only me but every body.
ان ہم وطنوں کو آزادی کی سالگرہ مبارک جو اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں ۔ اللہ ہمیں آزادی کے صحیح معنی سمجھنے اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
یہ وطن ہمارے بزرگوں نے حاصل کیا تھا کہ مسلمان اسلام کے اصولوں پر چلتے ہوئے مل جل کر اپنی حالت بہتر بنائیں ۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہم مسلمان ہیں یا نہیں البتہ پاکستانی نہیں بنے ۔ کوئی سندھی ہے کوئی پنجابی کوئی بلوچ کوئی پختون کوئی سرائیکی کوئی پاکستان میں پیدا ہو کر مہاجر ۔ کوئی سردار کرئی ملک کوئی خان کوئی وڈیرہ کوئی پیر ۔ اس کے علاوہ ہم ان گنت ذاتوں اور برادریوں میں بٹے ہوئے ۔
بڑے بڑے روشن خیال بھی پیدا ہو گئے ہیں جو قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کی تقریر کا صرف ایک فقرہ سیاق وسباق سے علیحدہ کر کے کہتے ہیں کہ قائد اعظم نے پاکستان کو ایک اسلامی نہیں سیکولر ریاست بنایا تھا ۔ ان روشن خیالوں سے کوئی پوچھے کہ کیا قائد اعظم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ان کی باقی ساری تقریریں اور اقوال بھول جائیں ؟ ایک نعرہ جو تحریک پاکستان کا لازمی جزو تھا وہ بھی ان روشن خیالوں نے کہیں نہیں پڑھا ؟ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
قائداعظم 1942 میں الہ آباد میں تھے تو وکلاء کے ایک وفد کی ملاقات کے دوران ایک وکیل نے پوچھا کہ پاکستان کا دستور کیسا ہوگا اور کیا آپ پاکستان کا دستور بنائیں گے ؟ قائداعظم نے جواب میں فرمایا کہ پاکستان کا دستور بنانے والا میں کون ہوتا ہوں ۔ پاکستان کا دستور تو تیرہ سو برس پہلے بن گیا تھا ۔
قائداعظم کی 11 اگست 1947 کا خطاب رسول اکرم صل اللہ علیہ و سلم کے خطبہ الوداع کے ان الفاظ کی غمازی کرتا محسوس ہوتا ہے ۔ تمام انسان آدم اور حوا سے ہیں ۔ کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی برتری حاصل نہیں اور نہ کسی عجمی کو کسی عربی پر ۔ نہ کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی برتری حاصل ہے اور نہ کسی کالے کو کسی گورے پر ۔ سوائے اس کے کہ کوئی پرہیزگاری اور اچھے عمل کی وجہ سے بہتر ہو ۔
گیارہ اگست 1947 کی تقریر سے متعلقہ اقتباس ۔
Now, if we want to make this great State of Pakistan happy and prosperous we should wholly and solely concentrate on the well being of the people, and especially of the masses and the poor. If you will work in co-operation, forgetting the past, burying the hatchet, you are bound to succeed. If you change your past and work together in a spirit that everyone of you, no matter to what community he belongs, no matter what relations he had with you in the past, no matter what is his color, caste or creed, is first, second and last a citizen of this State with equal rights, privileges and obligations, there will be no end to the progress you will make.
I cannot emphasize it too much. We should begin to work in that spirit and in course of time all these angularities of the majority and minority communities, the Hindu community and the Muslim community – because even as regards Muslims you have Pathans, Punjabis, Shias, Sunnis and so on and among the Hindus you have Brahmins, Vashnavas, Khatris, also Bengalees, Madrasis, and so on – will vanish. Indeed if you ask me this has been the biggest hindrance in the way of India to attain the freedom and independence and but for this we would have been free peoples long long ago. No power can hold another nation, and specially a nation of 400 million souls in subjection; nobody could have conquered you, and even if it had happened, nobody could have continued its hold on you for any length of time but for this. Therefore, we must learn a lesson from this. You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place of worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed – that has nothing to do with the business of the State. As you know, history shows that in England conditions, some time ago, were much worse than those prevailing in India today. The Roman Catholics and the Protestants persecuted each other. Even now there are some State in existence where there are discriminations made and bars imposed against a particular class. Thank God, we are not starting in those days. We are starting in the days when there is no discrimination, no distinction between one community and another, no discrimination between one caste or creed and another. We are starting with this fundamental principle that we are all citizens and equal citizens of one State.
دانیال صاحب نے لکھا ہے ۔
میں دینی مدارس پر پابندیوں کے خلاف ہوں۔ ہمارے ملک میں پہلے ہی تعلیم کی کمی ہے اور مدارس اس ضمن میں بڑے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ میں اس بات کے بھی خلاف ہوں کہ مساجد حکومت کنٹرول کرے اور اپنی مرضی کے خطبات نشر کروائے۔ پاکستان کے مدارس میں یقینا دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی۔ لیکن وہاں کس طرح کی تعلیم دی جاتی ہے؟ کیا یہ بات صحیح نہیں کہ ہمارے مدارس کے طلباء اسامہ بن لادن کو ہیرو سمجھتے ہیں؟ اور ایسا کیوں ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی تان پاکستان پر آکر ٹوٹتی ہے؟ کیا یہ بات بھی صحیح نہیں کہ چیچنیا، کشمیر اور افغانستان میں جاری جہاد کا پاکستانی مدارس سے کچھ تعلق ہے؟ کیا مدارس کے نظام میں بہتری کی گنجائش ہے؟ اور اگر ہے تو وہ بہتری کس قسم کی ہونی چاہئیے؟ اور ایک اور اہم سوال پاکستان کے عوام کو دہشت گردی اور جہاد میں کس طرح فرق کرنا چاہئیے؟
دانیال صاحب بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ مدرسوں اور مسجدوں پر پابندی نہیں ہونا چاہیئے اور نہ یہ حکومت کے کنٹرول میں ہونا چاہئیں ۔ ورنہ وہی ہو گا جو ترکی میں ہوا ۔ جن کا اب یہ حال ہے کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے ۔ مارچ 1924 میں مصطفے کمال پاشا نے سلطنت عثمانیہ کو ختم کر کے سیکولر حکومت قائم کی ۔ کسی کا عربی لباس پہننا ۔ عورتوں کا سر کو ڈھانپنا ۔ عربی زبان میں قرآن اور نماز پڑھنا اور اسلام یا اسلامی معاشرہ کا نام لینا ممنوع قرار دیا اور یورپین لباس کو قومی لباس قرار دیا گیا ۔ مسجدیں حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیں اور سرکاری امام مقرر کئے جو نماز ترکی زبان میں پڑھاتے اور نماز کے وقت کے علاوہ مسجدوں پر تالے رہتے ۔ ان اقدامات کو مصطفے کمال پاشا نے ترقی کی نشانی کہا اور یورپین بننے کا دعوی کیا ۔ آج 80 سال بعد بھی ترکی یورپینوں کا باجگذار تو ہے مگر یورپی یونین میں شامل نہیں ہو سکا جبکہ ماضی قریب میں روس سے آزاد ہونے والی مشرقی یورپ کی کئی ریاستیں یورپین یونین کا حصہ بن چکی ہیں ۔
پاکستانی مدرسوں کا غریب بچوں کو پڑھانے میں بہت بڑا کردار ہے بلکہ ہم لوگ جو اسلام کے متعلق تھوڑا بہت علم رکھتے ہیں وہ ان مدرسوں کے پڑھے ہوئے علماء کی وجہ سے ہے ۔ دانیال صاحب نے تو اپنے عمدہ دماغ کی سوچ تحریر کی ہے ۔ ميں اس کا آئینی پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کروں گا ۔ تمام دینی اور مذہبی مدرسوں یا سکولوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے چاہے وہ رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں ۔ ان مدرسوں کے تعلیمی کام یا نظام میں حکومت کی طرف سے مداخلت پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے چند دن قبل آئین کی جن شقوں کی بنیاد پر حسبہ ایکٹ کی پانچ شقوں کی انیس ذیلی شقوں کو آئین کے خلاف قرار دیا ہے ۔ حکومت مدرسوں کے معاملات میں دخل اندازی کر کے اور مدرسوں کی انتظامیہ کو مختلف حکم دے کر آئین کی ان ہی شقوں کی مکمل خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ ملاحظہ ہو ۔ ۔ ۔
Chapter 1. FUNDAMENTAL RIGHTS
20. Subject to law, public order and morality:-
(a) every citizen shall have the right to profess, practice and propagate his religion; and
(b) every religious denomination and every sect thereof shall have the right to establish, maintain and manage its religious institutions.
22.
(1) No person attending any educational institution shall be required to receive religious instruction, or take part in any religious ceremony, or attend religious worship, if such instruction, ceremony or worship relates to a religion other than his own.
(2) In respect of any religious institution, there shall be no discrimination against any community in the granting of exemption or concession in relation to taxation.
(3) Subject to law:
(a) no religious community or denomination shall be prevented from providing religious instruction for pupils of that community or denomination in any educational institution maintained wholly by that community or denomination; and
(b) no citizen shall be denied admission to any educational institution receiving aid from public revenues on the ground only of race, religion, caste or place of birth.
مندرجہ بالا شقیں 1956 کے آئین اور 1962 کے آئین میں بھی موجود تھیں ۔
آج کے دن کم از کم مندرجہ ذیل اہم واقعات وقوع پذیر ہوئے ۔
انسانیت سے دوستی کا ڈنڈورہ پیٹنے والے امریکہ نے ہروشیما کی شہری آبادی پر ایٹم بم گرایا جس سے دو لاکھ پچپن ہزار کی آبادی میں سے چھیاسٹھ ہزار انسان ہلاک اور انہتر ہزار زخمی ہوئے ۔ یعنی 26 فیصد مر گئے اور مزید 27 فیصد زخمی ہوئے ۔ صرف 47 فیصد بچے ۔ زخمیوں میں سے بہت سے اپاہج ہو گئے ۔
پی آئی اے کی قاہرہ مصر کے لئے پہلی آزمائشی پرواز نمعلوم وجوہات کی بناء پر قاہرہ کے قریب صحرا میں گر کر تباہ ہو گئی اور دو سو کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے ۔
پی آئی اے کا فوکر فرینڈشپ طیارہ راولپنڈی سے لاہور جاتے ہوئے روات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور پچیس لوگ ہلاک ہو گئے ۔
ہر سال ایڈنبرا فیسٹیول کے نام پر پرنس نائٹ منائی جاتی ہے ۔
میں زوڈیاک سائینز میں یقین نہیں رکھتا لیکن جو اس کا شوق رکھتے ہیں ان کے لئے لکھ دیتا ہوں کہ چھ اگست کے لئے زوڈیآک سائین اسد یا لیو ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ۔
Warm, generous, open spirit; strong leaders, readily noticed whenever they enter a room; enjoy being center stage; regal appearance and often a dramatic personality; strong pride and occasionally arrogant; susceptible to flattery and easily embarrassed; good follow-through, will see a project to its conclusion; often artistic and creative; natural understanding of children; loyal and ardent lovers; may make fun of themselves, but won't appreciate others doing so.
آج کے دن جموں شہر میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام کسی حساب دان نے اس کی پیدائش کے سال کی بنیاد پر افتخار اجمل رکھا ۔
وہ میری بیوی ہے پچھلے اڑتیس سال سے ۔ کون کہتا ہے کہ ارینجڈ میریج اچھی چیز نہیں ہے ۔ میرا تجربہ کہتا ہے کہ ارینجڈ میریج یورپی سٹائل کی لو میریج سے زیادہ کامیاب ازدواجی زندگی مہیا کرتی ہے ۔ میں زبردستی کی شادی کی بات نہیں کر رہا ۔ اریجڈ میرج وہ ہوتی ہے جس میں والدین اپنے بچوں کی عادات پر نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تبادلہء خیال بھی کرتے ہیں ۔
اس کے والد صاحب کا کاروبار قاہرہ میں تھا ۔ وہ عرصہ دراز سے وہیں رہتے تھے ۔ وہ مصر کے شہر قاہرہ میں پیدا ہوئی ۔ اس کے والد صاحب کے آباؤ اجداد اس علاقہ میں رہتے تھے جو چھ سال پہلے پاکستان بن چکا تھا ۔ اچانک اس کے والد صاحب کے دل میں پاکستان کی محبت جاگی اور وہ سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آ گئے ۔ وہ پاکستان کی کوئی زبان نہ بول سکتی تھی اور نہ سمجھ سکتی تھی ۔ پھر بھی اسے سکول میں داخل کرا دیا گیا چوتھی جماعت میں ۔ اس نے بہت محنت کی اور چند ماہ میں تھوڑی بہت اردو لکھنے لگی ۔ ہر سال وہ پاس ہوتی چلی گئی اور پنجاب یونیورسٹی سے فزکس کیمسٹری میں بی ایس سی پاس کی ۔ مگر اردو بولتے ہوئے وہ ٹ چ ڈ ڑ صحیح طرح نہیں بول سکتی تھی ۔
اڑتیس سال قبل وہ میرے گھر آئی تو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔ میرے دل میں اس کے لئے قدر اور محبت جاگی اور بڑھتی چلی گئی ۔ خیال رہے پہلی نظر میں عشق صرف افسانوں میں ہوتا ہے حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسی لئے کسی نے کہا ہے ۔ کہتے ہیں جسے عشق ۔ خلل ہے دماغ کا ۔ اس کے ہاتھ سے پکے کھانے کھائے ۔ پاکستانی ہی نہیں چین ۔ مصر ۔ اٹلی اور ترکی کی ڈشز بھی بہت اچھی اور مزے دار بناتی ہے ۔ میں نے اس کے بنائے ہوئے گلاب جامن اور رس ملائی بھی کھائی ہوئی ہے ۔ مٹھائی کی دکان والے کیا مقابلہ کریں گے ۔
وہ میری خوشیوں میں شامل ہوئی اور میرے غم میں میری ڈھارس بندھائی ۔ میرے ساتھ اس نے افریقہ اور یورپ کی سیر بھی کی اور حج اور عمرے بھی ۔ ہمیشہ اس نے میرے آرام کا اپنے آرام سے زیادہ خیال رکھا ۔ اب وہ میرے دل و دماغ پر چھا چکی ہے ۔ وہ کون ہے ؟ جاننے کے لئے کل اسی بلاگ پر تشریف لا ئیے ۔